Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا پرینکا چوپڑہ، سنجے لیلا بھنسالی کی ’’لو اینڈ وار‘‘ کا حصہ ہوں گی؟

Updated: August 02, 2025, 10:05 PM IST | Mumbai

اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے فلم ’’گلیوں کی راس لیلا رام لیلا‘‘ (۲۰۱۳ء)کے نغمے ’’رام چاہے لیلا‘‘ کے تعلق سے ایک پوسٹ کیاہے جس کے بعد ان کے سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لواینڈ وار‘‘ میںمہمان اداکار کے طور پرنظرآنے کی قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

Priyanka Chopra. Photo: INN
پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

پرینکا چوپڑہ چھ سال قبل ہندی فلم میں نظر آئی تھیں۔ ۲۰۱۵ء میں امریکہ منتقل ہونے سے پہلے انہوں نے صرف دو ہندی فلمیں کی تھیں جن میں ’’دی اسکائی اِز پنک‘‘ (۲۰۱۹ء ) بھی شامل ہے۔ تاہم، پرینکا چوپڑہ کے انسٹاگرام پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا کی قیاس آرائیاں حقیقی ثابت ہوئیں تو وہ جلد ہی ایک ہندی فلم میں بطور مہمان اداکار نظر آسکتی ہیں۔ جمعہ کو پرینکا چوپڑہ کے انسٹاگرام پوسٹ کے بعد انٹرنیٹ پر قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے۔ پرینکا چوپڑہ نےاپنے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی مشہور فلم ’’گلیوں کی راس لیلا رام لیلا ‘‘ کے ڈانس نمبر ’’ رام چاہے لیلا‘‘ کو خراج پیش کیا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کرنے کے تجربات بھی بیان کئے ہیں۔ 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

پرینکا چوپڑہ نے اپنے پوسٹ میں بتایا ہے کہ اس منفرد نغمے کی پیشکش انہیں کس طرح کی گئی تھی؟ انہوں نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’جب سنجے سر اس نغمے کے ساتھ میرے پاس آئے تھے تو میرے لئے یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن ایک فلمساز کے طور پر انہوں نےہمیشہ مجھے متاثر کیا ہے۔ ان کے تخلیقی ذہن اور پکوانوں پر ان کی غیر معمولی باتیں، موسیقی سے لے کر رقص تک کی ہماری گفتگو اور بیتے برسوں کی خوبصورتی۔ بعد ازیں انہوں نے اس نغمے کی پیشکش کی اور وہ جانتے تھے کہ میں ان کے پاس ہوں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’وش ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز، ’’شیطان ۲‘‘ کی کہانی گجراتی فلم کی نقل ہوگی ؟

پرینکا چوپڑہ نے اپنے پوسٹ میں کوریوگرافر وشنو دیوا اور سنیماٹوگرافر روی رمن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سنجے سر کی رہنمائی، روی سر کی سنیماٹوگرافی اور وشنو دیوا کی کوریوگرافی جادو تھی۔ ہم رقص کے پرفیکٹ سیکوئنس کیلئے روزانہ کھانے کے دوران بھی ریہرسل کرتے تھے۔ اس لمحے نے بہت سی خوبصورت یادوں کو دوبارہ تازہ کیا ہے۔‘‘پرینکا چوپڑہ کے پوسٹ نے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے لیکن ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ نے یہ تصدیق کی ہے کہ پرینکا چوپڑہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’لو اینڈوار‘‘ میں نظرآسکتی ہیں جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK