عالیہ بھٹ اور شروری یش راج کی فلم "الفا" کے نغمے کی شوٹنگ کریں گی- یاد رہے کہ یہ فلم امسال کرسمس پر ریلیز ہوگی-
EPAPER
Updated: June 14, 2025, 9:27 PM IST | Mumbai
عالیہ بھٹ اور شروری یش راج کی فلم "الفا" کے نغمے کی شوٹنگ کریں گی- یاد رہے کہ یہ فلم امسال کرسمس پر ریلیز ہوگی-
عالیہ بھٹ اور شروری کی فلم "الفا" ۲۰۲۵ء کی متوقع فلموں میں سے ایک ہے- یہ یش راج فلمز کی پہلی فلم ہے جس کی قیادت خواتین کریں گی جو اپنی ایکشن اور بلاک بسٹر فلموں کیلئے جانا جاتا ہے- ایک رپورٹ میں تصدیق کی گئی ہے کہ یہ دو خواتین ایک ساتھ فلم کے ایک نغمے میں ایک ساتھ نظر آئیں گی- عالیہ اور شروری فلم کے اس نغمے کی شوٹنگ کیلئے پرجوش ہیں- فلم میں دونوں کو ایکشن سے بھرپور ماحول میں پیش کیا جائے گا-" اس سیکوئنس کیلئے شروری اور عالیہ بھٹ ریہرسل کر رہی ہیں اور ٹریننگ لے رہی ہیں-
یہ بھی پڑھئے: دھرمیندر اور اربازخان کی فلم ’مَیں نے پیار کیا پھر سے‘ میں متعدد ستارے بطورمہمان
وہ ڈانس اسٹوڈیو میں کافی وقت گزارنے سے لے کر جم کے سخت معمولات تک دونوں اداکارہ اس نغمے کی شوٹنگ میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہیں-" شیو راوالی کی ہدایتکاری میں بنی یہ ایک ایکشن تھریلر فلم ہوگی- عالیہ اور شروری کے علاوہ فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی اہم کردار نبھائیں گے- "الفا" امسال کرسمس پر ریلیز ہوگی- عالیہ بھٹ "الفا" کے علاوہ "لو اینڈ وار" کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ رنبیر کپور اور وکی کوشل نظر آئیں گی- اس فلم کی ہدایتکاری سنجے لیلا بھنسالی انجام دیں گے-