Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان پاکستان کشیدگی کے سبب ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کی ریلیز ملتوی

Updated: June 27, 2025, 10:01 PM IST | Mumbai

سنی دیول، عامر خان اور راجکمار سنتوشی کی فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کی ریلیز نامعلوم مدت تک ملتوی کردی گئی ہے جس کی وجہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی ہے۔ یہ فلم پہلے یوم جمہوریہ ۲۰۲۵ء، اور پھر اکتوبر یا نومبر ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی تھی۔

Aamir Khan, Rajkumar Santoshi and Sunny Deol. Photo: X
عامر خان، راجکمار سنتوشی اور سنی دیول۔ تصویر: ایکس

’’جاٹ‘‘ کے پروموشنز کے دوران سنی دیول نے کہا تھا کہ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ جو یوم جمہوریہ ۲۰۲۵ء پر ریلیز ہونے والی تھی، پروڈیوسر عامر خان کی پرفیکشن کی جستجو کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے۔ بعد میں، ایک انٹرویو میں، ہدایتکار راجکمار سنتوشی نے بتایا کہ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ اس سال سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی لیکن اس میں تاخیر ہوئی کیونکہ عامر چاہتے تھے کہ ’’ستارے زمین پر‘‘ پہلے ریلیز ہو۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ اکتوبر یا نومبر میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تاہم، اب ذرائع کے حوالے سے بالی ووڈ ہنگامہ نے بتایا ہے کہ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کی ریلیز ہندوستان پاکستان کشیدگی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’وار ۲‘ اور الفا‘ کے بعد اسپائی یونیورس میں جان ابراہم کے کردار جم کی فلم ریلیز ہوگی

عامر اور سنتوشی کو اس بات کا اندازہ تھا کہ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘، ’’ستارے زمین پر‘‘ کے بعد ریلیز ہوگی لیکن یہ منصوبہ اب رکاوٹ کا شکار ہو سکتا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ نامی فلم کو ریلیز کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے، خاص طور پر ایسے وقت جب ’’پاکستانی ناموں‘‘ والے ریستوراں اور دکانوں کے سامنے ناموں کو تبدیل کرنے کے مظاہرے ہورہے ہیں۔ ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ کی ریلیز اس وقت تک روکنا ہوگی جب تک کہ دونوں ممالک کے درمیان دشمنی ختم نہیں ہو جاتی۔‘‘
یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سنتوشی کو مشورہ دیا گیا تھا کہ اگر وہ فلم کا ٹائٹل تبدیل کر سکتے ہیں جس سے ریلیز نسبتاً آسان ہو سکتی ہے لیکن فلمساز نے اس تجویز سے انکار کر دیا۔ اس فلم میں سنی دیول نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ پریتی زنٹا، شبانہ اعظمی، علی فضل، کرن دیول اور ابھیمنیو سنگھ سمیت دیگر اداکار بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ فلم اصغر وجاہت کے ڈرامے ’’جس لاہور نی دیکھا اے جمائی نی‘‘ پر مبنی ہے۔ فلم کی موسیقی اے آر رحمان نے ترتیب دی ہے جبکہ بول جاوید اختر کے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK