Inquilab Logo

امیتابھ بچن کی فلم’اونچائی‘ کا پوسٹر ریلیز 

Updated: August 09, 2022, 1:12 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی آنے والی فلم’اونچائی‘ کا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی پہلی جھلک پیش کی۔ 

Picture .Picture:INN
علامتی تصویر ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی آنے والی فلم’اونچائی‘ کا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ امیتابھ بچن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹر جاری کرتے ہوئے فلم کی پہلی جھلک پیش کی۔  امیتابھ بچن نے ٹویٹ میں لکھا’’اونچائی کی پہلی جھلک کے ساتھ فرینڈ شپ ڈے کی مبارکباد۔‘‘اس کے ساتھ انہوںنے یہ بھی  لکھا کہ  بومن ایرانی اور انوپم کھیر کے ساتھ میری دوستی کے اس سفر کے ساتھ جڑ جائیں۔ فلم’اونچائی‘  کی ہدایتکاری سورج برجاتیہ نے کی ہے اور یہ فلم  راج شری پروڈکشن ہاؤس کے بینر کے تحت بنائی جا  رہی ہے۔فلم میں امیتابھ بچن،انوپم کھیر اور بومن ایرانی اہم رول ادا کر رہے ہیں۔پرنیتی چوپڑا،ڈینی،نینا گپتا اور ساریکا جیسے اداکار بھی نظر آئیںگے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK