ایکتا کپور کے مشہور سیریل’قسم سے‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ پراچی دیسائی کا شمار بالی ووڈ کی ان خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے ٹیلی ویژن کی دنیا سے بالی ووڈ تک کامیابیاں حاصل کیں۔
EPAPER
Updated: September 12, 2025, 10:43 AM IST | Agency | Mumbai
ایکتا کپور کے مشہور سیریل’قسم سے‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ پراچی دیسائی کا شمار بالی ووڈ کی ان خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے ٹیلی ویژن کی دنیا سے بالی ووڈ تک کامیابیاں حاصل کیں۔
ایکتا کپور کے مشہور سیریل’قسم سے‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ پراچی دیسائی کا شمار بالی ووڈ کی ان خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے ٹیلی ویژن کی دنیا سے بالی ووڈ تک کامیابیاں حاصل کیں۔
پراچی دیسائی۱۲؍ ستمبر۱۹۸۸ء کو گجرات میں پیدا ہوئیں۔ سورت سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پراچی مزید تعلیم کے لئے پونے گئیں،و ہاں انہوں نے اداکاری میں قسمت آزمانے کے بارے میں سوچا۔۱۷؍ سال کی عمر میں پراچی کو ایکتا کپور کے سیریل’قسم سے‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔ ۲۰۰۶ء میں نشر ہونے والے سیریل ’قسم سے‘میں بنی کپور کے کردار میں پراچی کی اداکاری کو سب نے پسند کیا اور وہ گھر گھر میں مشہور ہو گئیں۔
۲۰۰۷ءمیں ڈانس کے ریالٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں حصہ لیا لیکن شو کے اختتام تک نہ پہنچ سکیں۔۲۰۰۸ء میں انہیں فرحان اختر نے اپنی فلم ’راک آ ن ‘ کے لئے کاسٹ کرنا چا ہا تو انہوں نے فوراً ہامی بھر لی۔ اس فلم میں کام کرنے کے لئے پراچی نے اپنا آن ایئر ڈراما چھوڑ دیا ۔فلم ’راک آن‘ میں پراچی دیسائی نے فرحان اختر کی بیوی کا کردار ادا کیا ۔یہ فلم ایک اوسط درجے کی فلم ثابت ہوئی جو باکس آفس پر تو دھوم نہ مچاسکی لیکن تنقیدی حلقے نے اس فلم کی پزیرائی کی۔یہ فلم پراچی دیسائی کیلئے بالی ووڈ کے دروازے کھولنے میں مددگار ثابت ہوئی ۔اس فلم میں انہوں نے بہترین اداکاری کی جس وجہ سے فلمی حلقوں کو ان کے ایک اچھی اداکارہ ہونے کا اعتراف کرنا پڑا ۔اس فلم کو بہترین فیچر فلم کا نیشنل ایوارڈ ملا اور پراچی دیسائی کو بہترین نئے چہرے کے فلم فیئر ایوارڈ کے ساتھ ساتھ ’’ آنند الوک ایوارڈ ‘‘ بھی ملا۔ اس کے بعد جب پراچی کو۲۰۱۰ء کی بلاک بسٹر فلم ’ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا موقع ملا تو اس بار ان کے سامنے ایک بہت بڑا چیلنج تھا کیونکہ اس فلم میں انہیں بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے درمیان کام کرنا تھا۔پراچی دیسائی کو اپنی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ تھا اور انہوں نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے بہترین اداکاری کی ۔اس فلم نے باکس آف پر تہلکہ مچا دیا اور اجے دیوگن ، عمران ہاشمی اور کنگنا جیسے اداکاروں کی موجودگی میں پراچی دیسائی نے خود کو نمایاں کیا ۔یوں تو اس فلم کو بہت سے ایوارڈ ملے لیکن انفرادی طور پر پراچی کو بہترین اداکارہ کےکئی ایوارڈ ملے ۔یہ فلم ان کے کریئر کے لئے بہت اہم ثابت ہوئی اور اس کے بعد انہیں ایک اور ملٹی اسٹارفلم ’’بول بچن‘‘ میں کام کرنے کا موقع ملا۔اس فلم میں انہیں اجے دیوگن ،ابھیشک بچن اور آسین سمیت کئی بہترین اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ۔ یہ فلم۲۰۱۲ء میں ریلیز ہوئی اور بلاک بسٹر ثابت ہوئی ۔اس فلم سے بھی پراچی کو بہترین معاون اداکارہ کے کئی ایوارڈ ملے ۔اس فلم کی کامیابی کے بعد انہیں فلم ’’آئی می اور میں ‘‘ میں لیڈنگ رول ملا لیکن یہ فلم کامیاب نہ ہو سکی ۔اس فلم کا کامیاب نہ ہونا اداکارہ کے لئے خاصا مایوس کن رہا۔n