Inquilab Logo Happiest Places to Work

مذہبی رہنماؤں پر پرکاش جھا کی فلم آشرم

Updated: August 09, 2020, 4:18 PM IST | Agency | Mumbai

حساس اور سماجی امور پر فلمیں بنانے کیلئے مشہور پرکاش جھا کی آنے والی ویب سریز ’آشرم‘ مذہبی رہنماؤں پر مبنی ہوگی۔ اس ویب سیریز میں مذہبی رہنماؤں کی پالیسی اورڈپلومیسی کے بارے میں دکھایا جائے گا۔

Ashram Film Poster
فلم آشرم کا پوسٹر

 حساس اور سماجی امور  پر فلمیں بنانے کیلئے مشہور پرکاش جھا کی آنے والی ویب سریز ’آشرم‘ مذہبی رہنماؤں  پر مبنی ہوگی۔  اس ویب سیریز میں مذہبی رہنماؤں کی پالیسی اورڈپلومیسی کے بارے میں دکھایا جائے گا۔ اس فلم میں بوبی دیول مرکزی کردار میں ہیں۔کہا جارہا ہے کہ ’آشرم‘  سیریز ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ رام رحیم کی کہانی سے متاثر  ہے۔ یہ ویب سیریز ایک حساس مسئلے پر مبنی ہے اور اگر اس کا تعلق مذہبی رہنماؤں سے ہے تو پھر تنازع بھی ہوسکتا ہے لیکن پرکاش جھا اس سیریز کے بارے میں کوئی تنازع نہیں چاہتے۔ اسی وجہ سے انہوں نے  ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ یوٹیوب پر ایک منٹ کا ’ڈس کلیمر‘ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہےکہ ’’براہ کرم۔ ہم تمام مذہبی رہنماؤں اور ان کے آشرموں کا احترام کرتے ہیں۔ ہمارے ملک میں تسلیم اور مقبول تمام مذاہب ، عقائد ، ثقافت اور روایات ہمارا ورثہ ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ، لیکن کبھی کبھی کچھ لوگ اس شاندار ورثے کو مسخ کرکے  معاشرے کے سیدھے سادے  لوگوں کا استحصال کرتے ہیں  اور ہمارے قابل احترام ، سچے اور معزز مذہبی رہنماؤں کے بامقصد آشرموں کو داغدار کرکے انہیں بدنام کرتے ہیں۔ ’آشرم‘ کی یہ خیالی کہانی اسی موضوع پر ایک کوشش ہے۔ یہ  سیریز۲۸؍ اگست کو ایم کے ایس پلیئر پر ریلیز ہوگی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK