Inquilab Logo

فلم ’امر اکبر انتھونی ‘کے مصنف پریاگ راج چل بسے

Updated: September 25, 2023, 10:07 AM IST | Agency | Mumbai

تجربہ کار اسکرین رائٹر پریاگ راج، جو امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر فلموں ’امر اکبر انتھونی’، ’نصیب’ اور ’قلی‘ کیلئے مشہور ہیں، بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

Prayag Raj. Photo. INN
پریاگ راج ۔ تصویر:آئی این این

تجربہ کار اسکرین رائٹر پریاگ راج، جو امیتابھ بچن کی بلاک بسٹر فلموں ’امر اکبر انتھونی’، ’نصیب’ اور ’قلی‘ کیلئے مشہور ہیں، بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ وہ ۸۸؍ برس کے تھے۔ ان کے بیٹے آدتیہ کے مطابق، مصنف کا سنیچر کی شام ان کی باندرہ رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔انہوں نے سنیچر کو شام۴؍ بجے باندرہ میں اپنی رہائش گاہ پرآخری سانس لی تھی۔وہ۱۰؍ سال سے متعدد بیماریوں میں مبتلا تھے۔ پریاگ راج، جنہوں نے بچن کی ’نصیب‘، ’سہاگ‘ اور’قلی‘ اور ’مرد‘ کی کہانی لکھی تھی۔انہوں نے راجیش کھنہ کی فلم ’روٹی’، دھرمیندر-جیتندر کی ’دھرم ویر‘ اور’امر اکبر انتھونی‘ کے اسکرین پلے میں تعاون کرنے کے علاوہ امیتابھ بچن، رجنی کانت اور کمل ہاسن کی اداکاری والی فلم’گرفتار‘ بھی لکھی۔پریاگ راج کی آخری رسومات اتوار کی صبح دادر کے شیواجی پارک میں ادا کی گئیں اور اس میں فیملی اور انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ان کے دوستوں نے شرکت کی۔ امیتابھ بچن نے اپنے ذاتی بلاگ پر ان کوخراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK