• Wed, 13 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میوزک ویڈیوزمیں کام کرنے کوترجیح دے رہی ہوں:کیٹ شرما

Updated: February 06, 2023, 5:02 PM IST | Abdul Karim Qasim Ali | Mumbai

ٹی وی اداکارہ کیٹ شرمااس وقت ٹی وی سے وقفہ لے کر میوزک ویڈیوز کو ترجیح دے رہی ہیں ا

TV actress Kate Sharma
ٹی وی اداکارہ کیٹ شرما

ٹی وی اداکارہ کیٹ شرمااس وقت ٹی وی سے وقفہ لے کر میوزک ویڈیوز کو ترجیح دے رہی ہیں اوران کے اب تک ۱۵؍میوزک ویڈیوز منظر عام پرآچکے ہیں۔ اگلے چند مہینوں میں ان کے مزید ۴؍ ویڈیوز ریلیز ہونے والے ہیں۔  اداکارہ نے کہا کہ مجھے میوزک ویڈیوز کی زیادہ پیشکش آرہی تھی اس لئے میں نے اس میں کام کرنا بہتر جانا۔ مجھے موسیقی سے شغف ہے اس لئے بھی میں نے ٹی وی سے وقفہ لے کر اس جانب توجہ دی۔
 کیٹ شرما کاحقیقی نام کومل شرما ہے لیکن انہوں نے انڈسٹری میں کامیابی کیلئے کیٹ نام رکھ لیاہے۔ وہ کیٹ ونسلیٹ کی اداکاری سے متاثر ہیں اس لئے انہو ں اپنا پہلا نام بدل دیا تھا۔ آپ نے میوزک ویڈیوز کو کیوں ترجیح دی ہے، اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ’’ میں ٹی وی کے ڈیلی سوپس سے وقفہ لینا چاہتی تھی کیونکہ میں ساس اور بہوکے شوز کرکے تھک گئی تھی۔ ٹی وی انڈسٹری میںسبھی کہانیاں ایک جیسی  ہوتی ہیں،جن میں ساس،بہو اور گھریلوز ندگی کے بارے میں ہی بتایا جاتاہے۔ اس لئے میں نے سوچا کہ اسی انڈسٹری میں کچھ اور کرتے ہیں۔ میںگزشتہ ۲؍ سال سے اسی کام میں مصروف ہوں۔‘‘ 
 سوشل میڈیا پر شہرت کی بنیاد پر انڈسٹری میں کام دیا جارہا ہے، اس تعلق سے آپ کا کیا کہنا ہے، اس پر کیٹ شرما نے کہاکہ’’ یہ بات صحیح ہے کہ سوشل میڈیا پرزیادہ فالوورس رکھنے والوں کو ہاتھوں ہاتھ لیا جارہا ہے۔ جوویڈیوز مجھے مل رہے ہیں وہ اس کی  وجہ یہی ہے۔ انسٹاگرام پر میرے ملین میں فالوورس ہیں جسے دیکھ کر پروڈکشن ہاؤس مجھے موقع دے رہے ہیں۔ سوشل میڈیا کی وجہ سے آج نئے اداکاروں کو کافی موقع مل رہا ہے۔‘‘ 
 کیا آپ او ٹی ٹی پر کام کررہی ہیں،اس سوال کے جواب میں ٹی وی اداکارہ نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا ہے کہ ٹی وی پر اس وقت اچھی کہانیوں پر شوز نہیں بنائے جارہے ہیں۔ اب ان شوزسے مجھے اکتاہٹ ہو رہی تھی۔ کورونا کے دوران اس  انڈسٹری کو ایک اچھا پلیٹ فارم اوٹی ٹی مل گیا ہے۔ اس پر اچھی کہانیاں دکھائی جا رہی ہیں  اور اس کے دیکھنے والوں کی تعداد بھی دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے۔ کیٹ شرما نے مزید کہاکہ میں او ٹی ٹی پر کام کررہی ہوں اور میں نے چند شوز کئے ہیں۔ حالانکہ اس او ٹی ٹی پر سینسر نہیں ہے اس لئے بہت سے پروڈکشن اس کا غلط فائدہ اٹھارہے ہیں اور فحاشیت پھیلا رہے ہیں۔ میں اس طرح کی ویب سیریز سے دور رہنا پسند کرتی ہوں۔‘‘
 آپ کس طرح کے کردار اداکرنے میں یقین رکھتی ہیں، اس سوال کے جواب میں کیٹ شرما نے کہاکہ’’ میں ہر طرح کے کردار اد ا کرنے میں یقین رکھتی ہوں اور اس جانب میری کوشش اچھے رول تلاش کرنے پر رہتی ہے۔ میں نے مختلف کردار ادا کئے ہیں لیکن کامیڈی کی طرف میری توجہ زیادہ ہے۔ کامیڈی کرنا آسان نہیں ہے اور میں اس فن میں ماہر ہونا چاہتی ہوں۔ انہوں  نے مزید کہاکہ میں نے کوشش کی ہے کہ اپنے ہرکردار سے شائقین کی تفریح کروں ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK