یہ اُس وقت کی بات ہے جب پریٹی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔
Updated: January 19, 2022, 12:57 PM IST | Agency | Mumbai
یہ اُس وقت کی بات ہے جب پریٹی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔
یہ اُس وقت کی بات ہے جب پریٹی زنٹا فلم دِل چاہتا ہے میں عامر خان کی ہیروئین بنی تھیں۔ فلم میں دونوں کی کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بہت سراہا گیا تھا۔بالی ووڈ میں اداکاروں کی ذاتی زندگی یا عوامی زندگی سے متعلق افواہیں کوئی نئی بات نہیں ہے۔ اس کا سلسلہ بالی ووڈ کی تاریخ سے جُڑا ہے۔ ایسی ہی ایک خبر نے لوگوں کوحیرت زدہ کر دیا تھا جب عامر خان اور رینا دتہ کی۲۰۰۲ءمیں طلاق ہوئی اور خبر آئی کہ پریتی زنٹا اور عامر خان نے خفیہ شادی کرلی ہے۔یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس دوران رینڈیزویس ودھ سمی گریوال شو میں پریتی زنٹا کو مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے ایسی افواہوں کو غلط قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھے یہ سُن کر شاک لگا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اصل میں بات یہ ہے کہ جب عامر خان کی طلاق ہوئی اُس وقت میں ہی ان کے سہارے کیلئے سب سے زیادہ قریب تھی کیونکہ حال ہی میں ہم نے دل چاہتا ہے میں کام کیا تھا۔ یہ ہونا تھا اور میں مسز عامر کہلائی جانے لگی، میں جہاں جاتی تھی مجھے بتانا پڑتا تھا کہ ہم نے شادی نہیں کی۔ عامر مجھے اپنی چھوٹی بہن سمجھتے ہیں۔ وہ مجھے یاکو کے نام سے بلاتے ہیں۔ جب یہ افواہیں گردش کررہی تھیں تو انہوں نے ہی مجھے دلاسا دیا۔