Inquilab Logo

پریتی زنٹا ۲۰۲۲ء میں کشمیر شوٹنگ شروع کریں گی

Updated: November 22, 2021, 12:48 PM IST | Agency

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا فلمساز دانش رینجو کی فلم سے انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں۔ فلم کا ٹائٹل ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔

Preity Zinta. Picture:INN
پریتی زنٹا ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا فلمساز دانش رینجو کی فلم سے انڈسٹری میں واپسی کر رہی ہیں۔ فلم کا ٹائٹل ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔ اس فلم کی کہانی کشمیر پر مبنی ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا تاہم فلم  کے پری پروڈکشن اور کاسٹنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ فلم کی شوٹنگ۲۰۲۲ء میں شروع ہوگی۔پریتی کو آخری بار۲۰۱۸ء میں دیکھا گیا تھا۔پریتی زنٹا `ویر زارا اور `مشن کشمیر جیسی  ان فلموں کا حصہ رہ چکی ہیںجو کشمیر میں سیٹ کی گئی تھیں اور اس بار بھی وہ پوری فلم کی شوٹنگ وہیں کریں گی۔ پریتی کے قریبی ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہےکہ ’’پریتی مزید پروجیکٹوں میں کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کے پاس پہلے ہی دوتین فلمیں پائپ لائن میں تھیں اور اب وہ مزید پروجیکٹ سائن کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔‘‘ اس سے پہلے پریتی۲۰۱۸ء میں فلم `بھیاجی سپر ہٹ میں نظر آئی تھیں لیکن  یہ فلم چل نہیںسکی تھی ۔ حال ہی میں پریتی  زنٹا  سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی ماں بنی  ہیں۔ پریتی نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’’میں آج کی سب سے بڑی خوشخبری سب کے ساتھ شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ جین اور میں بے حد خوش ہیں اور ہمارے دل شکر اور محبت سے بھر گئے ہیں کیونکہ ہم اپنے جڑواں بچوں جئے زنٹا گڈ اینف اورجیا زنٹا گڈ اینف کا اپنے خاندان میںخیرمقدم کرنے جا رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK