• Tue, 22 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایم این ایس کاایم ایم آر ڈی اے پر اقدام قتل کاکیس درج کرنے کا مطالبہ

Updated: September 22, 2026, 12:28 PM IST | Sajid Mahmood Sheikh | Mira Road

یہاں زیر تعمیر میٹرو پل کی سائٹ پر انتظامیہ کی سنگین لاپروائی کے باعث ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے۔

The spot where the cement block fell. Photo: INN
وہ جگہ جہاں سیمنٹ بلاک گرا تھا۔ تصویر: آئی این این

یہاں زیر تعمیر میٹرو پل کی سائٹ پر انتظامیہ کی سنگین لاپروائی کے باعث ایک دلخراش حادثہ پیش آیا ہے۔ میٹرو بریج سے سیمنٹ کا ایک وزنی بلاک گرنے سے  ۲۳ ؍سالہ نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا جسے نازک حالت میں ووکہارٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق زخمی نوجوان دکان سے سامان لے کر سڑک پار کر رہا تھا۔ اسی دوران موبائل   فون پر کال آنے پر وہ سڑک کے کنارے کھڑا ہوکر بات کرنے لگا۔ عین اسی لمحے میٹرو پل کے اوپر جاری کام کے دوران سیمنٹ کا بلاک  اس کے سر پر گرا جس سے اس کا سر پھٹ گیا اور وہ خون میں لت پت ہوکر موقع پر ہی بے ہوش ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر اسے اسپتال پہنچایا۔ 

یہ بھی پڑھئے: کلیان: تنخواہ نہ ملنے پر۴۰؍ لاکھ روپے کی ڈکیتی، ۶ ؍ملزمین گرفتار

اس حادثے پر مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) میرا بھائندر شہر کے صدر سندیپ رانے نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ حادثہ نہیں بلکہ انتظامیہ اور کنٹریکٹر کی مجرمانہ لاپروائی ہے۔ محض نوٹس یا معمولی جرمانہ لگا کر جان نہیں چھوٹے گی۔ عوام کی جان سے کھلواڑ کرنے پر ایم ایم آر ڈی اے کے خاطی افسران اور جے کمار کمپنی کے خلاف دفعہ  ۳۰۷  (اقدامِ قتل) کے تحت کیس درج کیا جائے۔ اگر اس بار سخت کارروائی نہیں ہوئی توایم این ایس اسٹائل میں شدید احتجاج کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی میٹرو کے تعمیراتی کام کے دوران حادثہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ ہی مہینے میراروڈ میں تھنگا اسپتال کے قریب گرینائٹ کے ٹکڑے نیچے گرے اور ایک اسکول وین سے ٹکرائے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK