• Tue, 14 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویب سیریز ’اسٹورم‘ کیلئے پرائم ویڈیو اور ریتک کی کمپنی میں معاہدہ

Updated: October 11, 2025, 12:55 PM IST | Agency | Mumbai

پرائم ویڈیو نےاپنی آنے والی اوریجنل ڈرامہ سیریز اسٹورم (ورکنگ ٹائٹل) کا اعلان کیا ۔اس پروجیکٹ کے ساتھ، سپر اسٹار ریتک روشن اور ان کی کمپنی ایچ آر ایس فلمز (فلم کرافٹ پروڈکشن کا حصہ) کا ایک نیا اور دلچسپ تعاون شروع ہوا ہے۔

Hrithik Roshan. Picture: INN
ریتک روشن۔ تصویر: آئی این این
پرائم ویڈیو نےاپنی آنے والی اوریجنل ڈرامہ سیریز اسٹورم (ورکنگ ٹائٹل) کا اعلان کیا۔ اس پروجیکٹ کے ساتھ، سپر اسٹار ریتک روشن اور ان کی کمپنی ایچ آر ایس فلمز (فلم کرافٹ پروڈکشن کا حصہ) کا ایک نیا اور دلچسپ تعاون شروع ہوا ہے۔ اس سیریز کی تخلیق اور ہدایت کاری اجیت پال سنگھ نےکی ہے اور اسے اجیت پال سنگھ ، فرانکوئس لونیل اور سواتی داس نےلکھا ہے ۔  اس سیریز کو ریتک روشن اور ایشان روشن نے پروڈیوس کیا ہے ۔  اسٹریمنگ کی دنیا میں یہ ریتک کا پہلا قدم ہوگا ۔’اسٹورم‘ میں پاروتی تھرووتھو ، الیا ایف ، سریشٹی سریواستو ، راما شرما اور صباء آزاد کام کریں گے۔پروڈکشن جلد ہی شروع ہو جائے گا ۔’اسٹورم‘ممبئی کے پس منظر میں ترتیب دیا گیا ایک دلچسپ تھرلر ڈرامہ ہے۔ ریتک روشن نے کہا ،’اسٹورم‘نے مجھے او ٹی ٹی کی دنیا میں بطور پروڈیوسر اپناسفر شروع کرنے کا بہترین موقع فراہم کیا ۔  نیز،  پرائم ویڈیو ، جوناظرین کے لیے بہترین کہانیاں لانے کے لیے جانا جاتا ہے ، میرے لیے پہلی پسند تھی ۔جس چیز نے مجھے’اسٹورم‘ کی طرف راغب کیا وہ اجیت پال کی تخلیق کردہ دلچسپ اورسچائی سے بھری دنیا ہے ۔کہانی گہرے، طاقتور اور یادگارکرداروں سے بھری ہوئی ہے ، جن کاکردار انتہائی باصلاحیت اداکاروں نے ادا کیا ہے ۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK