Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنیما کی تاریخ میں عامر خان پر ایک باب ہونا چاہئے: پرتھوی راج سوکمارن

Updated: July 26, 2025, 2:04 PM IST | Mumbai

پرتھوی راج سوکمارن نے عامر خان کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اگر آج سے ۱۰۰؍سال بعد ہندوستانی سنیماپرکوئی کتاب لکھی جائے گی تو اس میں عامر خان کا ایک باب ہونا چاہئے۔‘‘

Aamir Khan and Prithviraj Sukumaran. Photo: INN
عامر خان اور پرتھوی راج سوکمارن۔ تصویر: آئی این این

عامر خان نہ صرف یہ کہ ایک اداکار ہیں بلکہ اپنے آپ میں ایک ادارہ ہے جنہوں نے اپنے دلکش پرفارمنسس، منفرد فلموں اور اپنے مختلف کرداروں کی گہرائی سے اپنے مداحوں کو متاثر کیا ہے۔ پرتھوی راج سوکمارن نے اپنی فلم ’’سرزمین‘‘کو پروموٹ کرنے کے دوران یہ قبول کیا کہ وہ عامر خان کے مداح ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سنیما کی دنیا میں لوگوں کو راہ دکھانے والے اداکارہیں۔ بالی ووڈ ببل کے ساتھ اپنی گفتگو میں پرتھوی راج سوکمارن نے عامر خان کے ساتھ اپنی تصویربھی شیئر کی اور اس دن کو یاد کیا جب وہ پہلی مرتبہ عامر خان سے ملے تھے۔ پرتھوی راج سوکمارن نے مزید کہا کہ ’’ہم جے پور میں ایک شادی میں ملے تھے۔ وہ میرے دوست کی شادی تھی اور ہم دونوں وہاں تھے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ تھا جب ہم ملے تھے۔ میں یقین کے ساتھ نہیں کہہ سکتا لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ پہلی مرتبہ تھا جب ہم ملے تھے۔ میں عامر خان اور انہوں نے اتنے برسوں میں سنیما میں جو کام کیا ہے اس کا مداح ہوں۔‘‘ پرتھوی راج سوکمارن نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ عامر خان ملیالم اور دیگر سنیما میں ان کے کئے گئے کام سے واقف تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’مجھے یہ جان کر حیرت ہوئی کہ وہ میرے کام سے آگاہ تھے۔ تب مجھے محسوس ہوا کہ وہ دنیا بھر کے سنیما سے واقفیت رکھتے ہیں جسے جان کر مجھے حیرت نہیں ہونی چاہئے۔ آپ جانتے ہیں کیونکہ وہ عامرخان ہیں۔‘‘

 

کچھ ’’سرزمین‘‘ کے بارے میں
فلم ’سرزمین‘‘ کو کرن جوہر کی والدہ ہیرو یش جوہر ، کرن جوہر، آدار پونا والا، اپرو مہتا، اسٹار اسٹوڈیو ، سومن مشرا اور مرجیکے ڈی سوزا نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ ۲۵؍ جولائی ۲۰۲۵ء کواس فلم کو جیو ہاٹ اسٹار پر ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس فلم میں ابراہیم علی خان ، پرتھوی راج سوکمارن اور کاجول نے کلیدی کردار نبھائے ہیں۔کیوزے ایرانی کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم کو کشمیر میں غیر استحکام کی صورتحال پر فلمایا گیا ہے۔

 

عامر خان کی لیگسی
پرتھوی راج سوکمارن نے عامر خان کی لیگسی کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ آج سے ۱۰۰؍ سال بعد ہندوستانی سنیما پر اگر کوئی کتاب لکھی جائے گی تواس میں عامر خان ایک باب کے مستحق ہوں گے۔ انہوں نے مختلف طریقوں سے سنیما کو فائدہ پہنچایا ہے۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK