اداکارہ پرینکا چوپڑہ اس بار۹۸؍ویں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) میں پریزنٹر کے طور پر نظر آئیں گی۔ ان کے ساتھ دیگر فنکار بھی ہوں گے جو اسٹیج پر فاتحین کو ایوارڈ پیش کریں گے۔ اس کی اطلاع خود اداکارہ نے دی ہے۔
EPAPER
Updated: March 07, 2026, 4:05 PM IST | New York
اداکارہ پرینکا چوپڑہ اس بار۹۸؍ویں اکیڈمی ایوارڈ (آسکر) میں پریزنٹر کے طور پر نظر آئیں گی۔ ان کے ساتھ دیگر فنکار بھی ہوں گے جو اسٹیج پر فاتحین کو ایوارڈ پیش کریں گے۔ اس کی اطلاع خود اداکارہ نے دی ہے۔
بالی ووڈ کی ’’دیسی گرل‘‘پرینکا چوپڑہ کافی عرصے سے ہالی ووڈ میں کام کر رہی ہیں۔ اب وہ ۹۸؍ویں اکیڈمی ایوارڈس میں ایوارڈ پیش کرنے والے پریزنٹرز کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔ اس بات کی تصدیق انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے خود کی۔ جمعہ کے روز انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں ان کے نام کے ساتھ دیگر پریزنٹرز کے نام بھی شامل تھے۔
پرینکا نے انسٹاگرام پر لکھا:۲۰۲۶ء اکیڈمی ایوارڈس کی اس فہرست میں ان کے ساتھ رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، اینی ہاتھ وے ، ول آرنیٹ ، گینتھ پالٹرو اور پال میسکل جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں۔ یہ ستارے تقریب میں اسٹیج پر آئیں گے اور مختلف زمرے کے فاتحین کو ایوارڈ پیش کریں گے۔
۹۸؍ویں آسکر کی تقریب ڈولبی تھیٹر لاس اینجلس میں منعقد ہوگی۔ یہ تقریب ۱۶؍ مارچ کو ہندوستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے ۴؍ بجے شروع ہوگی۔ اس میں کون جیتے گا، اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔
یہ بھی پڑھئے:’’دی کیرالا اسٹوری ۲‘‘ کا نام تبدیل کرنے کی درخواست مسترد
پرینکا چوپڑہ کو ذاکر خان کی مبارکباد
پوسٹ شیئر کرنے کے بعد پرینکا کے انڈسٹری کے دوستوں اور ساتھی فنکاروں نے فوری ردعمل دیا اور کمنٹس میں محبت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کئی لوگوں نے دل اور آگ کے ایموجیز کے ساتھ مبارکباد دی۔ مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین ذاکر خان نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا: ’’مبارک ہو۔ آپ واقعی ایک ہیرو ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:احمد آباد فائنل سے قبل میدان صاف مہم کا انوکھا سنگ میل
آسکر ایوارڈز کیا ہوتے ہیں؟
اکیڈمی ایوارڈسفلمی دنیا میں فنّی اور تکنیکی کامیابیوں کے لیے دیا جانے والا دنیا کا سب سے باوقار اعزاز ہے۔ یہ ایوارڈاکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسیز کی جانب سے دیا جاتا ہے۔ یہ لاس اینجلس میں قائم ایک پیشہ ور تنظیم ہے جو فلمی شعبے میں نمایاں کارکردگی کو تسلیم کرتی ہے۔ یہ اعزاز ہر سال فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹرز، اداکاروں اور مصنفین کو دیا جاتا ہے۔ اس ایوارڈ کا آغاز پہلی بارفرسٹ اکیڈمی ایوارڈس ۱۹۲۹ءمیں ہوا تھا اور آج یہ فلمی صنعت کے سب سے قدیم اور معزز ایوارڈز میں شمار ہوتا ہے۔