Inquilab Logo

پرینکا چوپڑہ کے کیپشن سے مداحوں کو چکر آگیا

Updated: October 15, 2020, 1:03 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خود سے ملنے کا مقام بتایا ہے جسے پڑھنے کے بعد مداحوں کے دماغ چکرا کر رہ گئے ہیں۔ زندگی سے بھر پور ہندوستانی دیسی گرل پرینکا چوپڑہ نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں خوب اُچھل کود کرتے ہوئے کسی جنگل نما سبز و شاداب مقام پر انجوائے کر رہی ہیں۔ 

Priyanka Chopra . Picture:INN
رینکا چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی اداکارہ پرینکا چوپڑہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو خود سے ملنے کا مقام بتایا ہے جسے پڑھنے کے بعد مداحوں کے دماغ چکرا کر رہ گئے ہیں۔ زندگی سے بھر پور ہندوستانی دیسی گرل پرینکا چوپڑہ نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ  انسٹا گرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں خوب اُچھل کود کرتے ہوئے کسی جنگل نما سبز و شاداب مقام پر انجوائے کر رہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا نے اپنی انسٹا پوسٹ پر مداحوں کو خود سے ملنے کا مقام بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’چوراہے پر ملتے ہیں‘، جبکہ پرینکا نے اپنے موجودہ پتے سے متعلق لوکیشن میں لکھا ہے کہ وہ یورپ میں کہیں موجود ہیں۔پرینکا چوپڑہ کی پوسٹ پر اُن کے دنیا بھر میں موجود مداحوں کی جانب سے خوب پیار کا اظہار کیا جا رہا ہے اور پرینکا کی تصاویر کو ’کیوٹ ‘ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں قبل فلم اسٹار پرینکا چوپڑہ کا نیا روپ دیکھ کر مداحوں نے اُنہیں ’ملکہ‘ قرار دے دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK