Inquilab Logo

پرینکا چوپڑہ نے بگ باس کے فائنل سے پہلے بہن منارا کی حوصلہ افزائی کی

Updated: January 24, 2024, 4:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

پرینکا چوپڑہ نے بگ باس ۱۷؍ کے فائنل سے پہلے شو کی فائنلسٹ اور کزن بہن منارا کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

Priyanka Chopra Encouraged Sister Mannara. Photo: INN
پرینکا چوپڑا نے بہن منارا کی حوصلہ افزائی کی۔ تصویر : آئی این این

پرینکا چوپڑہ نے بگ باس ۱۷؍ کے فائنل سے پہلے شو کی فائنلسٹ اور کزن بہن منارا کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ خیال رہے کہ منارا پرینکا چوپڑہ کی پھوپھی زاد بہن ہیں۔ منارا کی والدہ پرینکا چوپڑہ کے مرحوم والد آشوک چوپڑہ کی بہن ہیں۔  بدھ کو پرینکا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’اپنی طرف سے بہترین کرو اور باقی چیزوں کو بھول جاؤ۔ کارپ ڈائم ۔منارا۔ بگ باس۔ ‘‘


بگ باس فائنلسٹ میں منارا کے علاوہ  انکیتا لوکھنڈے، منور فاروقی، ابھیشیک کمار اور ارون ماشیٹی شامل ہیں۔ وکی جین گرینڈ فینالے سے کچھ دن پہلے ہی باہر ہوگئے تھے۔

کچھ دنوں پہلے پرینکا چوپڑہ کی والدہ نے بھی منارا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا تھا۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ’’ تم مضبوط رہو، اپنا سر ہمیشہ بلند رکھو۔ تم ٹوٹ نہ پاؤ۔ تم ایک چوپڑہ لڑکی ہو تم طاقتور ہو۔ نیک خواہشات۔ منارا چوپڑہ ہمیں تم پر فخر ہے۔ مضبوط رہو۔ ہمیشہ مسکراتی رہو۔ لو یو۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Mannara❤️ (@memannara)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK