Inquilab Logo

امریکہ میں ’چھیلو شو‘ کی اسکریننگ پرینکا چوپڑا نے ہوسٹ کی

Updated: January 10, 2023, 11:00 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نےہندوستان کی طرف سے اس سال آسکر میں باضابطہ انٹری فلم چھیلو شو کیلئے لاس اینجلس میں اسکریننگ کی میزبانی کی۔

Priyanka Chopra with people associated with the film at the screening of the film `Chheelo Show`
پرینکا چوپڑا فلم’چھیلو شو‘ کی اسکریننگ کے موقع پر فلم سے منسلک افراد کے ساتھ

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا نےہندوستان کی طرف سے  اس سال آسکر میں باضابطہ انٹری فلم چھیلو شو کیلئے  لاس اینجلس میں اسکریننگ کی میزبانی کی۔ ہدایت کار پان نلین کی گجراتی فلم چھیلو شو ۲۰۲۳ءکیلئےدنیا کے سب سے باوقار ایوارڈ شو آسکر کیلئےہندوستان کی طرف سے با ضابطہ طور پر بھیجی گئی ہے۔اس فلم کو بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میںبھی شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔اب پرینکا چوپڑا نےچھیلو شو کے تعلق سےخوشی کا اظہار کیا ہے۔ پرینکا نے’چھیلوشو‘کیلئےایک خصوصی اسکریننگ کی میزبانی کی۔پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسکریننگ کی کچھ تصویریںشیئرکی ہیں۔ان میں، وہ چھیلو شو کے پروڈیوسر ڈیوڈڈوبنسکی اور فلم کی باقی ٹیم کےساتھ پارٹی کرتی نظر آرہی ہیں۔ پرینکا چوپڑا  فلم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’کم از کم میں اس انڈسٹری کو سپورٹ کر سکتی ہوں جس نے مجھے کام کرنے کا موقع دیا ہے۔‘ مجھےوہ سب کچھ سکھایا جو میں جانتی ہوں۔ مجھے ہندوستانی سنیما سے آنے والی شاندار فلموں پر بہت فخر ہے۔’چھیلو شو‘ ان میں سے ایک ہے۔ گڈ لک ٹیم! جاؤ جیت لو۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK