Inquilab Logo Happiest Places to Work

پرینکا چوپڑہ نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک خوب نام کمایا

Updated: July 18, 2025, 10:07 AM IST | Mumbai

پرینکا چوپڑہ ۱۸؍جولائی ۱۹۸۲ءکو جمشید پور، بہارجھاڑکھنڈ میں پیدا ہوئی تھیں۔ سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہکی شہرت اب بالی ووڈسے نکل امریکہ بلکہ پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔

World-class actress Priyanka Chopra. Photo: INN.
عالمی سطح کی اداکارہ پرینکا چوپڑہ۔ تصویر: آئی این این۔

پرینکا چوپڑہ ۱۸؍جولائی ۱۹۸۲ءکو جمشید پور، بہارجھاڑکھنڈ میں پیدا ہوئی تھیں۔ سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑہکی شہرت اب بالی ووڈسے نکل امریکہ بلکہ پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔ ۲۰۱۵ءمیں بالی ووڈ فلم باجی راؤ مستانی میں شاندار پرفارمنس سے بڑھ کر انہیں امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو (Quantico) سے عالمگیر پہچان ملی ہے۔ ایک ہندوستانی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں مرکزی کردار ادا کرنا ان کے لیےایک منفرد اعزاز ہے۔ امریکہ کے اہم شہروں میں بل بورڈز پر پرینکا چوپڑہ کی تصاویر آویزاں نظر آتی ہیں۔ پرینکا کو اس ڈرامے کیلئےپیپلز چوائس ایوارڈ کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ۲۰۱۵ءمیں انہیں ایک امریکی اخبار نے ٹوئٹر پر بھارت کی مقبول ترین شخصیت قرار دیا۔ پرینکا ۲۰۱۴ء سےمعروف میگزین ایلے(Elle) کے لیے ہر ماہ باقاعدہ کالم بھی لکھتی ہیں۔ ایک برطانوی میگزین ایسٹرن آئی کی جانب سے گزشتہ ۱۰؍برسوں میں ۴؍ مرتبہ انہیں ایشیاءکی پرکشش ترین خاتون قرار دیا جاچکا ہے۔ 
خیال رہے کہ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا جب وہ اپنی کامیابی کے آسمان پر ہیں۔ لیکن۳؍ سال قبل بھی انھوں نے یہ اعتراف کیا تھا کہ ابتدائی دنوں میں انھیں کئی بار اپنی رنگت کی وجہ سےسخت تبصرے برداشت کرنا پڑے تھے۔ 
بی بی سی کی سپریا سوگلے سے بات چیت میں پرینکا نے بتایا تھا کہ `جب میں نے بالی ووڈ میں اپنے کریئرکا آغاز کیا تو لوگوں نے مجھ سے کہا کہ میں اتنی کالی ہوں کہ فلموں میں چل ہی نہیں پاؤں گی۔ 
۲۰۰۰ءمیں ملکۂ حسن کا عالمی خطاب جیتنے کے بعد پرینکا نے اپنے فلمی سفر کا آغاز۲۰۰۲ءمیں تمل فلم’تھمیزان‘ سے کیا تھا اس کے بعد ۲۰۰۳ء میں ان کی پہلی ہندی فلم’دی ہیرو:لو اسٹوری آف اے اسپائی‘ ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد۲۰۰۳ءمیں انہوں نے فلم ’انداز‘ اور ’مجھ سے شادی کروگی ‘ جیسی مشہور فلموں میں کام کر کے شہرت حاصل کی۔ ۲۰۰۴ء میں ان کی فلم’اعتراض‘ ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے قدرے منفی کردار ادا کیا تھا۔ ۲۰۰۶ء میں فلم’کرش‘ اور ’ڈان‘ کے ذریعہ وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں جسے انہوں نے ان کے سیکوئل میں بھی برقرار کھا۔ ان کی ۲۰۰۸ء کی فلم’فیشن‘ کیلئے انہیں فلم فیئر ایوارڈ کے ساتھ نیشنل ایوارڈ بھی دیا گیا۔ اس کے بعد ۲۰۰۹ء میں ’کمینے‘، ۲۰۱۱ء میں ’۷؍خون معاف‘، ۲۰۱۲ء میں ’برفی‘، ۲۰۱۴ء میں ’میری کوم‘، ’۲۰۱۵ء میں دل دھڑکنے دو اور’باجی رائو مستانی‘ کے ذریعہ مزید شہرت حاصل کی۔ 
اس کے بعد انہوں نے ہالی ووڈ کا رخ کیا اور سیریز ’کوانٹیکو‘ کے ذریعہ امریکہ میں نام کمایا۔ ۲۰۱۵ء ہی میں انہوں نے ’پرپل پیبل پکچرز‘ نامی پروڈکشن ہائوس قائم کیا اور مراٹھی فلم’وینٹی لیٹر‘ (۲۰۱۶ء)، پانی(۲۰۱۹ء) سمیت کئی فلمیں بنائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے ہالی ووڈ کی’بے واچ‘ (۲۰۱۷ء)، ’ازنٹ اِٹ رومانٹک‘ (۲۰۱۹ء)، ’ دی وھائٹ ٹائیگر‘(۲۰۲۱ء) اور’دی میٹرکس ری سریکشن‘ جیسی ہالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ فی الحال ۲۰۲۳ء سے وہ ’سیٹاڈیل‘ نامی سیریز میں کام کررہی ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK