Inquilab Logo

سوچا نہیں تھا،امریکی شخص سے شادی ہوجائے گی: پرینکا

Updated: November 10, 2020, 10:43 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ۳۸؍سالہ پرینکا چوپڑہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی کسی امریکی شخص سے شادی ہوجائے گی

Priyanka chopra. Picture :INN
پرینکا چوپڑہ۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ  اداکارہ ۳۸؍سالہ پرینکا چوپڑہ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ ان کی کسی امریکی شخص سے شادی ہوجائے گی۔پرینکا چوپڑہ نے دسمبر۲۰۱۸ء میں خود سے۱۱؍ سال کم عمر امریکی گلوکار۲۷؍ سالہ نک جونس سے  ہندوستان میں مسیحی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی۔شادی سے محض کچھ عرصہ قبل ہی دونوں میں تعلقات استوار ہوئے تھے اور دونوں میں عمر کے فرق ہونے کی وجہ سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بناکر ایسے طعنے بھی دئیے گئے تھے کہ وہ امریکہ میں سیٹل ہونے کی خاطر ولایتی شخص سے شادی کر رہی ہیں۔ شادی کے بعد پرینکا چوپڑہ  ہندوستان سے امریکہ منتقل ہوگئی تھیں اور اب وہ شوہر کے ساتھ وہیں رہتی ہیں  تاہم وہ وقتاً فوقتاً ہندوستان آتی رہتی ہیں۔شادی کے بعد وہ صرف ایک ہی بالی و وڈ فلم (اسکائے از پنک) میں دکھائی دی تھیں اور اب ان کی  توجہ ہندوستانی فلم انڈسٹری کے بجائے امریکی فلم انڈسٹری ہے۔شادی کے۲؍ سال مکمل ہونے کے موقع پر پرینکا چوپڑہ نے معروف امریکی میگزین پیپلز کے ڈیجیٹل پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کئی حیران کن انکشافات کئے۔ پیپلز کے مطابق پرینکا چوپڑہ نے پیپلز ان ۱۰؍ نامی پروگرام میں اعتراف کیا کہ انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ نک جونس سے شادی کریں گی۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے نہ تو امریکی شخص سے شادی کا منصوبہ بنایا تھا اور نہ ہی انہیں پہلے کبھی اس طرح کا خیال آیا تھا کہ وہ نک جونس سے شادی کریں گی۔پگی چوپس کے مطابق نک جونس سے شادی کرنے کا خیال انہیں اچانک آیا اور اب شادی کے۲؍برس  بعد وہ ان کے ساتھ مطمئن زندگی گزار رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK