مہیش کے پروڈکشن ہاؤس ایم ڈی میڈیا کارپوریشن نے ہندی، گجراتی، مراٹھی، پنجابی اور دیگر شمالی ہندوستانی زبانوں میں روم کام کے ری میک کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔
EPAPER
Updated: July 21, 2022, 12:48 PM IST | Agency | Mumbai
مہیش کے پروڈکشن ہاؤس ایم ڈی میڈیا کارپوریشن نے ہندی، گجراتی، مراٹھی، پنجابی اور دیگر شمالی ہندوستانی زبانوں میں روم کام کے ری میک کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔
مہیش کے پروڈکشن ہاؤس ایم ڈی میڈیا کارپوریشن نے ہندی، گجراتی، مراٹھی، پنجابی اور دیگر شمالی ہندوستانی زبانوں میں روم کام کے ری میک کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ حال ہی میں اپنی گجراتی فلم `گاندھی اینڈ کمپنی کے کامیاب ہونے پر پروڈیوسر مہیش داناوار نے اب کنڑ سپر ہٹ `گوگلی کو ہندی، گجراتی، مراٹھی، پنجابی اور دیگر شمالی ہندوستانی زبانوں میں ری میک کرنے کے حقوق حاصل کر لئے ہیں۔ کنٹرفلم میں سپراسٹار یش اور کریتی کھربندا مرکزی کردار میں تھے جبکہ اننت ناگ اور سادھو کوکیلا نے اس میں اہم کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم ایک بڑی بلاک بسٹر تھی اور اس نے کئی ایوارڈس اپنے نام کئے تھے۔ فلمساز مہیش نے کہاکہ میں اس فلم کو دیگر فلمی شائقین کو بھی دکھانا چاہتا ہوں۔