مانسا میں کانگریس کی سنویدھان بچاؤ ریلی میں شرکت کی،کہا کہ بیٹے کو انصاف دلانے کیلئےالیکشن لڑوں گا۔
EPAPER
Updated: May 29, 2025, 1:08 PM IST | Agency | Amritsar
مانسا میں کانگریس کی سنویدھان بچاؤ ریلی میں شرکت کی،کہا کہ بیٹے کو انصاف دلانے کیلئےالیکشن لڑوں گا۔
مقتول پنجابی گلوکار سدھو مُوسے والا کے والد بَل کور سنگھ نے انتخابی سیاست میں اترنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کانگریس کی جانب سے منگل کو مانسا میں منعقد ہونے والی ’سنویدھان بچاؤ ریلی‘ میں شرکت کی اور کہا کہ اپنے آنجہانی بیٹے کو انصاف دلانے کیلئے میں ۲۰۲۷ء میں ہونے والے اسمبلی انتخاب میں مانسا اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑوں گا۔
یہ بھی پڑھئے:نالندہ میں جے ڈی یو کے سابق لیڈروں کے ٹھکانوں پر پولیس کا چھاپہ
ریلی میں موجود پنجاب کانگریس کے صدر امریندر سنگھ راجا وڈنگ اور دیگر لیڈران نے بَل کور سنگھ کے الیکشن لڑنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا۔ مُوسے والا کے والد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ ’’میں اپنے بیٹے کے قتل معاملے میں انصاف کے مطالبے کو مضبوط کرنے کیلئے یہ قدم اٹھارہا ہوں۔ انہوں نے بھگونت مان حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ پنجاب میں ہررروز قتل، لوٹ مار کی وارداتیں ہورہی ہیں اور مجرم بے خوف گھوم رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے گینگسٹر گولڈی برار کو گرفتار کرانے کا تیقن دیا تھا، لیکن اب تک وہ پکڑا نہیں گیا۔ خیال رہے کہ مانسا میں ۲۹؍مئی ۲۰۲۲ء کو سدھو مُوسے والا کا قتل کردیا گیاتھا۔ سدھو نے مانسا حلقے سے ۲۰۲۲ء میں کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا لیکن وہ ہارگئے تھے۔