Inquilab Logo Happiest Places to Work

پلکیت سمراٹ اور اِزابیل کیف کی فلم ’’سوسواگتم خوش آمدید‘‘ کا ٹیزر جاری

Updated: April 21, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

پلکیت سمراٹ نے اپنی آنے والی فلم ’’سو سواگتم خوش آمدید‘‘ کا ٹیزر جاری کیا جس میں کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

Pulkit Samrat And Isabelle Kaif`s Film `Suswagatam Khushaamadeed` .Picture: INN
پلکیت سمراٹ اور اِزابیل کیف کی فلم ’’سوسواگتم خوش آمدید‘‘۔ تصویر: آئی این این

پلکیت سمراٹ اپنی آنے والی رومانوی کامیڈی ’’سوسواگتم خوش آمدید‘‘ ککے ذریعے مداحوں کو محظوظ کرنے کیلئے تیار ہیں، جس میں کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ پلکیت نے حال ہی میں انسٹاگرام پر فلم کا ایک دلچسپ ٹیزر شیئر کیا، جس میں مداحوں کو ان کے کردار، امان شرما اور ازابیل کے کردار نور جہاں کے درمیان کیمسٹری کی جھلک ملتی ہے۔ ٹیزر نے پہلے ہی کافی جوش و خروش پھیلا دیا ہے، کیونکہ شائقین اس جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:کمل ہاسن نے منی رتنم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا

اس فلم کی شوٹنگ نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے کئی خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے۔ ٹیزر اور کرداروں کے ناموں سے اندازہ لگاتے ہوئے لگتا ہے کہ کہانی امان اور نور کے درمیان ثقافتی اور مذہبی اختلافات پر مرکوز ہے۔ ان اختلافات سے ان کے سفر میں کچھ جذباتی اور تفریحی افراتفری پیدا ہونے کا امکان ہے۔ انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے پلکیت نے لکھا، ’’دو روحیں، دو ثقافتیں، ایک محبت کی کہانی۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Pulkit Samrat (@pulkitsamrat)

واضح رہے کہ پلکیت ’’فقرے ۳‘‘ کے بعد ’’سوسواگتم خوش آمدید‘‘ کے ذریعے بڑے پردے پر واپسی کررہے ہیں۔ دوسری جانب، یہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کی دوسری فلم ہے۔ اس سے قبل وہ ’’ٹائم ٹو ڈانس‘‘ میں سورج پنچولی کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ فلم کے متعلق پلکیت نے کہا کہ ’’میں ایک اچھی کہانی اور اچھی ٹیم کا حصہ بن کر خوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ میکرز فلم پر اتنا یقین رکھتے ہیں کہ اتنی رکاوٹوں، تاریخ میں تبدیلی وغیرہ کے باوجود، ہم آخر کار اس فلم کو ریلیز کرنے والے ہیں جسے ہم نے بہت پیار سے بنایا ہے! ‘‘ اس ضمن میں ازابیل نے کہا کہ ’’اس فلم کا حصہ بننا ایک شاندار تجربہ رہا ہے۔ پلیکت اور ہدایت کار دھیرج کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا رہا، ہم نے شوٹنگ میں بہت اچھا وقت گزارا، اور مجھے امید ہے کہ ناظرین کو فلم پسند آئے گی۔‘‘

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK