• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پشپا ۲: ایڈوانس بکنگ، ۳؍ گھنٹے میں ۱۵؍ ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت

Updated: November 30, 2024, 9:55 PM IST | Mumbai

۵؍ دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی اللو ارجن کی فلم ’’پشپا ۲‘‘ کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے جس کے صرف ۳؍ گھنٹے میں ۱۵؍ ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اللو ارجن ’’پشپا ۲‘‘ (پشپا: دی رُول) کی ریلیز کی تیاری کررہے ہیں جو ۵؍ دسمبر کو ریلیز ہوگی۔ سوکمار کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم باکس آفس پر شاندار آغاز کیلئے تیار ہے۔ ہندی زبان میں اس فلم کی محدود ایڈوانس بکنگ آج ۲؍ بجے متعدد سنیما گھروں میں شروع ہوئی اور چند ہی گھنٹوں میں اس نے زبردست کاروبار کیا۔ شام ۵؍ بجے تک ’’پشپا ۲‘‘ کے ملک کے بڑے سنیما گھروں؛ پی وی آر آئی ناکس اور سینی پولس، — میں صرف تین گھنٹے میں ۱۵؍ ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے۔توقع کی جارہی ہے کہ دن کے اختتام تک ۳۰؍ سے ۳۵؍ ہزار ٹکٹ فروخت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھئے: کالکی کوچلن نے ’’یہ جوانی ہے دیوانی‘‘ کے سیکویل کے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا

’’پشپا ۲‘‘ کا ہدف مذکورہ دونوں سنیما کمپنیوں میں ۵؍ لاکھ سے زیادہ ٹکٹ فروخت کرنا ہے تاکہ ’’باہو بلی ۲‘‘ (ہندی  میں ۵۰ء۶؍ لاکھ) ، ’’پٹھان‘‘ (۵۶ء۵؍ لاکھ) ، ’’جوان‘‘ (۵۷ء۵؍ لاکھ) کے ساتھ ایڈوانس بکنگ میں ٹاپ ۳؍ فہرست میں شامل ہوسکے۔ ’’پشپا ۲‘‘ سنگل اسکرینز پر بھی اچھا کام کر رہی ہے۔ مووی میکس چین، راج ہنس، مووی ٹائم، اور میراج سنیما میں بھی اس کے ٹکٹ تیزی سے فروخت ہورہے ہیں اور نئے ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ’’پشپا ۲‘‘ ہندی ورژن میں پہلے دن ۵۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرے گی۔ اس فلم میں رشمیکا مندانا اور فہد فاصل نے بھی اہم کردار اد کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK