• Sat, 07 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

معمولی تبدیلیوں کے بعد ’’پشپا۲‘‘ کو سی بی ایف سی سے سرٹیفکیٹ مل گیا

Updated: November 29, 2024, 8:08 PM IST | Mumbai

حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سنسر بورڈ نے فلم ’’پشپا۲: دی رول‘‘ کو’یواے ‘ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ تاہم، اب ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس فلم کو چند تبدیلیوں کے بعد ہی سرٹیفیکیشن ملا ہے۔

Poster of the movie "Pushpa 2". Photo: INN.
فلم ’’پشپا۲‘‘ کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این۔

اب سے ایک ہفتے بعد،’’ پشپا۲: دی رول‘‘ تھیٹر میں نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔شائقین کو اللو ارجن اسٹارر کا بے صبری سے انتظارہیں۔حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ سنسر بورڈ نے فلم کو’یواے ‘ سرٹیفکیٹ دیا ہے۔ تاہم، اب ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس فلم کو چند تبدیلیوں کے بعد ہی سرٹیفیکیشن ملا ہے۔’’ بالی ووڈ ہنگامہ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سی بی ایف سی نے’’ پشپا۲: دی رول‘‘ کے بنانے والوں سے فلم میں تین جگہوں سےمتنازع لفظ کو حذف کرنے کو کہا تھا۔ اس کے علاوہ’ `ڈینگوڈی‘ اور’ `وینکٹیشور‘ کے الفاظ بھی ہٹا دیئے گئے۔سنسر بورڈ نے فلم سے کچھ حد سے زیادہ پرتشدد مناظر کو بھی ہٹا دیا۔

یہ بھی پڑھئے: نین تارا اور دھنش معاملہ: ویڈیو فوٹیج قانونی طور پر استعمال کیا گیا ہے: وکیل

واضح رہے کہ ’’پشپا۲: دی رول‘‘ میں اللو ارجن نے پشپا راج کا کردار ادا کیا جبکہ رشمیکا مندانا سری والی کے کردار میں واپس آئیں گی۔ فہد فاصل پولیس اہلکار بھنور سنگھ شیخاوت کے کردار کو بھی دہرائیں گے - فلم ۵؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK