• Tue, 06 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آسام: بی جے پی پر ووٹروں کو نئی اسکیم کے تحت رشوت دینے کا کانگریس کا الزام

Updated: January 05, 2026, 2:17 PM IST | Agency | New Delhi

ریاستی حکومت۲۰؍ فروری کوخواتین کوبیہو تہوار کے ایڈوانس کے طورپر۸؍ ہزارروپے دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے جس کے خلاف کانگریس مہم شروع کرے گی۔

Assam Congress in-charge Jitendra Singh. Picture: INN
آسام کانگریس کے انچارج جتیندر سنگھ۔ تصویر: آئی این این
کانگریس کو  امسال ہونے والے آسام اسمبلی الیکشن میں بہار جیسی اسکیموں سے انتخابات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جہاں لاکھوں خواتین کو اسمبلی انتخابات سے پہلے اور اس کے دوران تقریباً۱۰؍ ہزار روپے دیے گئے جس سے اپوزیشن کو بڑا نقصان ہوا تھا۔آسام میں رواں سال اپریل میں اسمبلی انتخابات ہوں گے، اور ریاستی حکومت نے یکم جنوری کو ادائیگیوں کا اعلان کیا تھا۔’ اورونودوئی‘ اسکیم کے تحت۲۰۲۰ء سے مستفید ہونے والی۳ء۷؍ ملین خواتین کو ہدف بنایا گیا اور انہیں ہر مہینے۱۲۵۰؍روپے دیے گئے۔ اب ریاستی حکومت۲۰؍ فروری کو ہر استفادہ کنندہ خاتون کو۸؍ ہزارروپے کا بیہو تہوار ایڈوانس دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کی خبر کے مطابق ریاستی حکومت یکم فروری سے ایک نئی اسکیم بھی شروع کرے گی جس میں اہل پوسٹ گریجویٹ طلبہ کو۲؍ ہزارروپے ماہانہ اور اہل انڈرگریجویٹ طلبہ کو ایک ہزار  روپے ماہانہ دئیےجائیں گے۔ ایسے طلبہ کی گھریلو آمدنی ۴؍ لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے۔
کانگریس پارٹی آسام بی جے پی حکومت کی جانب سے بے روزگار نوجوانوں اور خواتین کیلئے حال ہی میں اعلان کردہ مالی امداد کی اسکیم کو انتخابات سے عین قبل ووٹروں کو دی جا رہی رشوت قرار دیا اور ان اسکیموں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔کانگریس کے اندرونی ذرائع کے مطابق پارٹی کی مہم کے دوران اپریل کے انتخابات سے چند ماہ قبل اعلان کردہ مالی امداد کے وقت پر سوال اٹھایا جائے گا اور ووٹروں کو بتایا جائے گا کہ ریاستی حکومت پچھلے پانچ برسوں میں ایسا کرنے میں کیوں ناکام رہی۔ مزید برآں، کانگریس ووٹروں کو یہ بھی بتائے گی کہ انتخابات کے آخری لمحات میں ادائیگی ریاستی حکومت کی نوجوانوں کی بے روزگاری کو دور کرنے اور خواتین استفادہ کنندگان کی مدد کرنے میں ناکامی کو ظاہر کرتی ہے اور یہ کہ ادائیگیاں پالیسی کی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہیں جنہیں انتخابات کے بعد روکا یا کم کیا جا سکتا ہے۔
آسام کے اے آئی سی سی انچارج بھنور جتیندر سنگھ نے کہا کہ کانگریس ووٹروں کو یہ بھی بتائے گی کہ اس نے ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کیا اور ان پر زور دے گی کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال احتیاط سے کریں۔بی جے پی خواتین اور نوجوانوں کو پیسے دے کر ووٹ خریدنے کی سازش کر رہی ہے، لیکن آسام کے لوگ اس فریب کو دیکھ رہے ہیں۔ جب ہم اگلی حکومت بنائیں گے تو ہر عورت، ہر نوجوان اور ہر خاندان کو ٹھوس اور حقیقی فوائد حاصل ہوں گے۔ عوامی مطالبات کو بغیر کسی بہانے کے پورا کیا جائے گا۔
انہوں نے مزیدکہاکہ ووٹروں کو رشوت دینے کی کوشش کرنے والی بی جے پی کو ہم جلد ہی سخت جواب دیں گے۔ ہم ووٹروں کو بتائیں گے کہ اس طرح کی اسکیموں کا اعلان انتخابات سے ٹھیک پہلے کیوں کیا جا رہا ہے اور ریاستی حکومت نے انہیں پہلے کیوں نافذ نہیں کیا۔ کرناٹک، تلنگانہ اور ہماچل پردیش میں ہماری حکومتوں نے جو وعدے کیے، ان کی تکمیل کے بارے میں بھی آگاہ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK