• Wed, 29 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

قطر پراسرائیل کا حملہ، حماس لیڈران کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Updated: September 10, 2025, 9:55 AM IST | Doha

اسرائیلی فوجی نے تسلیم کیا کہ اس نے دوحہ میں حماس کے لیڈران کو نشانہ بنایا، امریکی اتحادی پر حملہ سے خطے میں کشیدگی۔

The building used by Hamas that Israel attacked. Photo: X
حماس کے زیر استعمال وہ عمارت جس پر اسرائیل نے حملہ کیا۔ تصویر: ایکس

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق دوحہ میں یکے بعد دیگرے دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ اسرائیل نے قطر پر حملہ کردیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق دوحہ کےعلاقے قطارہ میں۶؍دھماکے سنے گئےہیں۔  یہ دھماکےایسے وقت میںہوئے ہیں جب حماس کے نمائندے مذاکرات کیلئے قطر میں موجود تھے۔   دریں اثناء اسرائیلی فوجی ترجمان  یہ تسلیم کیا  کہ دوحہ میں حماس کے لیڈران کو نشانہ بنایا گیا۔  عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر بمباری کی ہے جس میں حماس کے لیڈر خلیل الحیہ کو شہید کردیا گیا ہے۔

  قطرکے  امور خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر عبدالماجد کے مطابق قطری حکومت  اس بزدلانہ اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کرتی ہے۔ اسرائیل نے حماس کے سیاسی بیورو کے متعدد اراکین کی  رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا۔ یہ مجرمانہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ قطر مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا سب سے بڑا اتحادی ہے۔ وہاں امریکی فوجی اڈہ بھی ہے۔ ایسے میں قطر پر حملہ کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔خود قطر نے انتہائی سخت موقف اختیار کرلیا ہے۔

  یاد رہے کہ حوثیوں کے  اہم لیڈر  اور القسام بریگیڈ کے ترجمان ابوعبیدہ کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی آرمی چیف نے بیرون ملک موجود حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی تھیں۔ اسرائیلی فوج کے سربراہ  نے اپنے اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے والی میٹنگ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فوج کو کسی بھی جگہ اپنے اہداف  پر مزید حملے کرنے چاہئیں۔ فوج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ غزہ شہر میں حماس کے خلاف لڑائی میں مسلسل شدت لانے کی تیاری کے لیے اس ہفتے مزید بہت سے ریزرو فوجی جمع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حماس کی زیادہ تر قیادت بیرون ملک ہے ہم ان تک بھی پہنچیں گے۔ حماس کے ترجمان ابو عبیدہ، یمن، لبنان، شام اور دیگر علاقوں میں حملوں کو جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ یہ حملے ختم نہیں ہوں گے۔  یاد رہے کہ اسرائیل نے جولائی۲۰۲۴ء میں حماس کے رہنما اسماعیل  ہانیہ کو تہران میں شہید کیا تھا کہ جب کہ بیرون ملک میں حماس کے مرکزی رہنماؤں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ قطر پر کیا گیا یہ حملہ بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے لیکن اس کی وجہ سے پورے مشرق وسطیٰ میں شدید ردعمل پیدا ہو گیا ہے۔قطر نے واضح کردیا ہےکہ وہ ان حملوں کو قطعی برداشت نہیں کرے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK