یکم مئی کو ریلیز ہونے والی ’’ریڈ ۲‘‘ اجے دیوگن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچویں اور رتیش دیشمکھ کی دوسری فلم بن گئی ہے۔ فلم نے اب تک ۱۵۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: May 19, 2025, 9:59 PM IST | Mumbai
یکم مئی کو ریلیز ہونے والی ’’ریڈ ۲‘‘ اجے دیوگن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی پانچویں اور رتیش دیشمکھ کی دوسری فلم بن گئی ہے۔ فلم نے اب تک ۱۵۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔
یکم مئی ۲۰۲۵ء کو ریلیز ہونے والی راج کمار گپتا کی ’’ریڈ ۲‘‘ باکس آفس پر سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی ہے۔ یہ ۲۰۱۸ء کی فلم ’’ریڈ‘‘ کا سیکویل ہے۔ اجے دیوگن، رتیش دیش مکھ اور وانی کپور کی اداکاری والی فلم اپنے تیسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ دو ہفتوں نے فلم نے ۲۲ء۱۴۰؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ فلم نے عالمی سطح پر ۱۵۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ خیال رہے کہ ’’ریڈ ۲‘‘ اجے دیوگن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ۵؍ ویں فلم بن گئی ہے۔ اجے دیوگن کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلمیں:
(۱) تاناجی (۲۰۲۰ء): ۵۵ء۲۷۹؍ کروڑ روپے
(۲) سنگھم اگین (۲۰۲۴ء): ۳۵ء۲۶۸؍ کروڑ روپے
(۳) درشیم (۲۰۲۲ء): ۵۴ء۲۴۰؍ کروڑ روپے
(۴) گول مال اگین (۲۰۱۷ء): ۶۹ء۲۰۵؍ کروڑ روپے
(۵) ریڈ ۲ (۲۰۲۵ء) : ۱۵۵؍ کروڑ روپے (یہ اعدادوشمار تبدیل ہوں گے کیونکہ فلم ابھی سنیما گھروں میں ہے)
علاوہ ازیں، یہ رتیش دیشمکھ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ ان کی ’’ہاؤس فل ۴‘‘ (۲۰۱۹ء) نے ۶۰ء۱۹۴؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ چوتھے ہفتے میں ’’ریڈ ۲‘‘ کا مقابلہ — راجکمار راؤ اور وامیکا گبی کی ’’بھول چوک معاف‘‘ سے ہوگا جو ۲۳؍ مئی کو ریلیز ہوگی۔ اسی تاریخ کو سنیل شیٹی، وویک اوبیرائے اور سورج پنچولی کی ’’کیسری ویر‘‘ اور شریاس تلپڑے اور تشار کپور کی ’’کپکپی‘‘ بھی سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔