Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایس ایس راجا مولی نے ڈیوڈ وارنر کو ’’باہوبلی‘‘ کا شاہی ہیلمٹ تحفہ میں دیا

Updated: July 29, 2025, 5:03 PM IST | Mumbai

’’باہوبلی‘‘ کو ۱۰؍ سال مکمل ہونے کے بعد ڈیوڈوارنر نے باہوبلی کی پوشاک زیب کر کے فلم کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ڈیوڈ وارنر کے پوسٹ پر ایس ایس راجامولی نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اپنی ریلیز کے دہائیوں بعد بھی باہوبلی نے نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا بھر کے مداحوں کو لطف اندروز کر رکھا ہے جس کی تازہ ترین مثال ڈیوڈ وارنر ہیں۔ جولائی میں فلم کی ریلیز کی دسویں سالگرہ مناتے ہوئے ڈیوڈ وارنر نے ایس ایس راجامولی کی فلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اس کا جنگی لباس زیب تن کیا تھا۔ ایس ایس راجامولی نے ڈیوڈ وارنر کے پوسٹ پرردعمل کا اظہار کیا۔ اپنے انسٹاگرام پوسٹ پر ڈیوڈ وارنر نے باہوبلی کا لباس زیب تن کی ہوئی اپنی تصویر شیئر کی، انہوں نے مکمل ہیلمیٹ اور شیلڈ سے خود کو ڈھاکا ہوا ہے۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے باہوبلی کو ٹیگ کرتے ہوئےاپنے مداحوںسے سوال کیا ہے کہ ’’آپ تھروبیک کیلئے کسے ترجیح دیں گے؟‘‘  ڈیوڈ وارنر پر متعدد افراد کے ردعمل کااظہار کرنے کے بعد ایس ایس راجامولی نے بھی ردعمل کااظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہائی وارنرمیں آپ کو ایک شاہی ہیلمیٹ بھیج رہا ہوں۔‘‘

ڈیوڈ وارنر کے پوسٹ پر مداحوں کے ردعمل
ڈیوڈ وارنر کے پوسٹ پر بہت سے مداحوں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک مداح نے انہیں ’’دیویندر وارنر بلی‘‘ قرار دیا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’ باہوبلی دی ایپک آسٹریلیا دیکھئے۔‘‘یاد رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب ڈیوڈ وارنرنے ہندوستانی سنیما کو خراج پیش کیا ہے۔ 

کچھ ’’باہوبلی‘‘ کے متعلق 
۱۰؍ جولائی ۲۰۱۵ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’’باہوبلی: دی بیگیننگ ‘‘ ہندوستانی سنیما کیلئے تاریخی ثابت ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایتکار ایس ایسا راجامولی نے کی تھی جبکہ اس میں پربھاس، رانا دگوبتی، تمنا بھاٹیہ، ستیہ راج، رامیہ کرشنن، شیوگامی، انوشکا شیٹی اور دیگر نے کلیدی کردار نبھائے تھے۔ یہ کہانی قبائلی طبقے میں پرورش پانے والے ایک شخص کے اطراف گھومتی ہے جو مہشمتی کا راجا بننے کیلئے اپنے شاہی نسب کی دریافت کرتا ہے۔  فلم کے سیکوئل ’’باہوبلی ۲: دی کنکلیوژن‘‘ نے باکس آفس پر کئی ریکارڈ توڑے تھے۔ ان دونوں فلموں کو ہندوستانی سنیما کی بلاک بسٹر فلمیں ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK