رتیش دیشمکھ اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فلم اور مراٹھی سنیما کی ایک عظیم پیشکش ’’راجہ شیواجی‘‘ کے لیے تیار ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہندی-مراٹھی دو لسانی پین انڈیا فلم ہے۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 4:04 PM IST | Mumbai
رتیش دیشمکھ اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فلم اور مراٹھی سنیما کی ایک عظیم پیشکش ’’راجہ شیواجی‘‘ کے لیے تیار ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہندی-مراٹھی دو لسانی پین انڈیا فلم ہے۔
رتیش دیشمکھ اپنی کیریئر کی سب سے بڑی فلم اور مراٹھی سنیما کی ایک عظیم پیشکش ’’راجہ شیواجی‘‘ کے لیے تیار ہیں، جو چھترپتی شیواجی مہاراج کی زندگی پر مبنی ہندی-مراٹھی دو لسانی پین انڈیا فلم ہے۔اس فلم کو رتیش دیشمکھ نے لکھا، پروڈیوس اور ڈائریکٹ کیا ہے اور وہ خود مرکزی کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ فلم میں ایک بڑی کاسٹ شامل ہے جس میں ابھیشیک بچن، ودیا بالن، فردین خان، جنیلیا دیشمکھ اور سنجے دت جیسے اداکار شامل ہیں۔
راجہ شیواجی کا ٹیزر ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ کے ساتھ جاری
راجہ شیواجی کا ٹیزر رنویر سنگھ، سنجے دت اور ارجن رام پال کی فلم ’’دُھرندھر: دی ریونج‘‘ کی ریلیز کے ساتھ بڑی اسکرین پر پیش کیا گیا، اور جلد ہی اس کی تھیٹر ریکارڈ شدہ ویڈیو آن لائن بھی سامنے آ گئی۔مداحوں کی جانب سے ٹیزر کو زبردست اور شاندار ردعمل ملا ہے۔راجہ شیواجی کا ٹیزر اپنے منفرد دنیا کی ایک جھلک پیش کرتا ہے اور اس میں رتیش دیشمکھ کو مرکزی کردار میں جبکہ سنجے دت کو مرکزی مخالف کے طور پر دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:رتناگیری میں دائود ابراہیم کی آبائی جائیداد کی نیلامی، ممبئی کے باشندےنے خریدی
ایک مداح نے ٹیزر پر ردعمل دیتے ہوئے لکھاکہ ’’راجہ شیواجی کا ٹیزر مداحوں کو مسحور کر دیتا ہے! اس کے جادوئی مناظر اور شاندار پیمانہ متاثر کن ہیں۔ رتیش دیشمکھ نے بہترین اداکاری کی ہے۔‘‘ایک اور مداح نے تبصرہ کیا کہ ’’آپ کو دو خوبصورت فلمی ٹیزرز دیکھنے کو ملتے ہیں، `کاکٹیل اور راجہ شیواجی ، انہیں مت چھوڑیں، دونوں زبردست ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:موہن لال نے کہا کہ وہ ہدایت کار کے وژن پر مکمل اعتماد کرتے ہیں
تیسرے مداح نے کہاکہ ’’میں نے ابھی انسٹاگرام پر راجہ شیواجی کا ٹیزر دیکھا اور واہ، مجھے بہت پسند آیا۔ رتیش دیشمکھ آپ واقعی لاجواب ہیں۔‘‘فلم میں مہیش مانجریکر، سچن کھیڈیکر، بھاگیہ شری، جتیندر جوشی اور امول گپتے بھی شامل ہیں۔ یہ فلم یکم مئی ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ جنید خان اور سائی پلوی کی رومانوی ڈرامہ فلم ’ایک دن‘ سے ہوگا، جسے عامر خان نے پروڈیوس کیا ہے۔