رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ پرائم ویڈیو پر چار زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم ہندی زنان میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ہنوز کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 11, 2025, 10:02 PM IST | Mumbai
رجنی کانت کی ’’قلی‘‘ پرائم ویڈیو پر چار زبانوں میں ریلیز ہوئی ہے۔ تاہم ہندی زنان میں اس فلم کی ریلیز کی تاریخ کا ہنوز کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
باکس آفس پر طوفان برپا کرنے کے بعد سپر اسٹار رجنی کانت کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’قلی‘‘ اب او ٹی ٹی ناظرین کے دلوں پر راج کرنے کیلئے تیار ہے۔ یہ سنیما گھروں میں ۱۴؍ اگست کو ریلیز ہوئی تھی۔ مرکزی اداکار کے طور پر ’’قلی‘‘ رجنی کانت کی ۱۷۱؍ ویں فلم ہے۔ اس فلم میں ناگارجن ،ثوبین شہیر، اوپیندر، شروتی ہاسن، ستھیا راج، عامر خان، رچیتا رام اور ریبا مونیکا جان نے بھی اہم کردار نبھائے ہیں۔ لوکیش کنگراج کی ہدایتکاری میں بنی ’’قلی‘‘ تیلگو، ملیالم اور کنڑ زبانوں میں دنیا کے ۲۴۰؍ حصوں میں دیکھی جاسکتی ہے۔
پرائم ویڈیو نے ایک پوسٹر شیئر کرکے اس کی اسٹریمنگ کی تفصیل فراہم کی ہے۔ یہ فلم ۱۱؍ ستمبر سے امیزون پرائم ویڈیو پر دیکھنے کیلئے دستیاب ہے۔ واضح رہے کہ ’’قلی‘‘ وشاکھاپٹنم بندرگاہ پر اسمگلنگ کی کارروائیوں کے سنگین پس منظر کے خلاف ترتیب دی گئی ہے جہاں سائمن زیویئر اور اس کے ساتھی کے زیر انتظام ایک طاقتور جرائم سنڈیکیٹ سونے اور اعضاء کی اسمگلنگ کے ساتھ انڈرورلڈ پر حاوی ہیں۔ رجنی کانت نے دیوراج ’’دیوا‘‘ کا کردار نبھایا ہے۔
اطلاعات کے مطابق لوکیش کنگراج کی ’’قلی‘‘ کا بجٹ ۳۵۰؍ کروڑ روپے تھا اور اس نے عالمی سطح پر ۶۵ء۵۱۴؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا جبکہ گھریلو باکس آفس پر ۲ء۳۳۶؍ کروڑ کمائے ہیں۔