Inquilab Logo Happiest Places to Work

راج کمار راؤ اور عالیہ بھٹ نے۶۸؍ویں فلم فیئر ایوارڈز میں بازی ماری

Updated: April 29, 2023, 12:19 PM IST | Mumbai

اڑسٹھ ویںفلم فیئر ایوارڈز میں راج کمار راؤ کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

In the picture, Rajkummar Rao can be seen with the Filmfare Award
تصویر میں راجکمار رائو کو فلم فیئر ایوارڈ کے ساتھ دیکھا جاسکتاہے

 

 اڑسٹھ ویںفلم فیئر ایوارڈز میں راج کمار راؤ کو بہترین اداکار اور عالیہ بھٹ کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔راجکمار راو کوبدھائی دو کیلئےبہترین اداکار کا ایوارڈجبکہ عالیہ بھٹ کو گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔ سلمان خان نےآیوشمان کھرانہ اورمنیش پال کے ساتھ فلم فیئر ایوارڈ شوہوسٹ کیا۔ اس بار فلم فیئر ایوارڈز پر ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘  اور ’بدھائی دو‘کا بول بال رہا۔ بہترین ہدایت کار کا ایوارڈ سنجے لیلا بھنسالی کو فلم گنگوبائی کاٹھیاواڑی کے لیے دیا گیا۔ انل کپور کوجگ جگ جیو کے لیے بہترین معاون اداکار اور بہترین سپورٹنگ رول اداکار (خاتون)، شیبہ چڈھاکو (بدھائی دو) کے لیے ملا۔
 بہترین فلم (کریٹکس) ہرش وردھن کلکرنی کو فلم (بدھائی دو)، بہترین اداکار (کریٹکس) سنجے مشرا کو فلم (ودھ)، بیسٹ ڈائیلاگ - پرکاش کپاڑیہ اوراتکرشنی وشیسٹھ کو فلم (گنگو بائی کاٹھیاواڑی)، بہترین اسکرین پلے - اکشت گھلڈیال، سمن ادھیکاری اور ہرش وردھن کلکرنی کو فلم (بدھائی دو)، بہترین کہانی - اکشت گھلڈیال اور سمن ادھیکاری (بدھائی دو) کے لیے دیا گیا۔پریم چوپڑا کو فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیاگیا۔بہترین میوزک البم - برہماسترپارٹ ون (پریتم)، بہترین  لیرکس- امیتابھ بھٹاچاریہ، کیسریا گانا(براہماستر)،بہترین پلے بیک سنگر (میل) - اریجیت سنگھ (کیسریا گانا،برہماستر)،بہترین پلے بیک سنگر (خاتون)  کویتا سیٹھ (رنگ ساری گانا، جگ جگ جیو)، بہترین بیک گراؤنڈ اسکور - سنچیت بلہارااور انکیت بلہارا (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، بہترین سنیماٹوگرافی سدیپ چٹرجی (گنگوبائی کاٹھیاواڑی)،  بہترین ایکشن - پرویز شیخ (وکرم ویدھا)،بہترین کوریوگرافی - کروتی مہیش (ڈھولیڈا، گنگوبائی کاٹھیاواڑی)، بہترین ڈیبیو (مرد) - انکش گیڈم(جھنڈ)،بہترین ڈیبیو (خواتین) - اینڈریا کیویچوسا(انیک)، بہترین ڈیبیو ڈائریکٹر - جسپال سنگھ سندھو اور راجیو برنوال (ودھ)کے لئے دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK