Inquilab Logo

راج کمار، پترلیکھا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک

Updated: November 17, 2021, 11:40 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا بالآخر پیر کوشادی کرلی۔

Rajkummar Rao And Patralekha. Picture:INN
پترلیکھا اور اداکار راج کمار راؤ ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ اور اُن کی گرل فرینڈ پترالیکھا بالآخر پیر کوشادی کرلی۔اس جوڑے نے اس سے ایک روز قبل اپنی منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ راج کمار راؤ اور پترالیکھا کی منگنی کی تقریب کی تھیم سفید رکھی گئی تھی جس میں اس جوڑے سمیت تمام شرکاء نے سفید لباس پہنے تھے۔منگنی کی تقریب میں راج کمار راؤ نے ایک بار پھر اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کی تھی اور ساتھ ہی انگوٹھی بھی پہنائی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راج کمار راؤ گھٹنوں کے بل بیٹھ کر گرل فرینڈ کو پیشکش کرتے ہیں تو فوراََ اُن کی گرل فرینڈ بھی بیٹھ جاتی ہیں اور اداکارسے پوچھتی ہیں ’’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟‘‘اس کے بعد یہ جوڑا ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتا اور پھر رومانوی ڈانس کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس جوڑے نے چندی گڑھ میں شادی کی ۔راج کمار نے روایتی تقریب  میں قریبی دوستوں اور اہل خانہ کے سامنے پترلیکھا کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔ راج کمار راؤ کے قریبی ذرائع نے بتایا ’ ’اداکار کی شادی کی دعوت میں صرف ان کے قریبی دوست اور عزیز ہی شریک ہوئے تھے۔ اس دوران پترلیکھا اور راج کمار بہت خوش نظرآرہے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK