Inquilab Logo

راج ویر کا بالی ووڈ میں کریئر کا آغاز، دادا دھرمیندر نے نیک خواہشات پیش کی

Updated: September 04, 2023, 6:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر نے ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے پوتے راج ویر دیول کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

Rajveer Deol and Paloma Photo: INN
راج ویر دیول اور پلوما ڈھلون۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ کے مشہور اداکار دھرمیندر نے ایک جذباتی پیغام کے ذریعے اپنے پوتے راج ویر دیول کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ خیال رہے کہ راج ویر بالی ووڈ کی اپنی پہلی فلم سے ایک اداکار کے طور پر اپنے کریئر کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔ اس فلم کے ٹریلر ریلیز کے دوران دھرمیندر کا ایک خاص ویڈیو چلایا گیاجسےراج شری پرڈکشن نے بھی اپنے انسٹاگرام پر جاری کیاہے۔ دھرمیندر نے کہا کہ ’’ایک دن مجھے سنی نے کہا کہ راج ویر جلد ہی فلم میں نظر آنے والا ہے جسے سن کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ اس فلم کو راج شری پروڈکشن نے پرڈیوس کیا ہے اور میں جانتا ہوں کہ یہ ایک اچھی فلم ہوگی۔ میں امید کرتا ہوں کہ راج ویر اور پلوما کامیاب ہوں گے کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس انڈسٹر ی میں نئے نئے داخل ہونے پر کیسا محسوس ہوتاہے۔ سب کیلئے دعا کرتا ہوں کہ سب ٹھیک رہیں اور فلم کامیاب ہو۔‘‘ واضح رہے کہ اونیش ایس بڑجاتیہ کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’’دونوں‘‘ میں سنی دیول کے بیٹے راج ویر دیول اور پونم ڈھلون کی بیٹی پلوما نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ اس رومانوی فلم کا ٹریلر لانچ کردیا گیا ہے۔ انسٹاگرام پر راج شری پروڈکشن نے ٹریلر جاری کرتے ہوئے لکھا کہ’’ ڈریم رول کا انتظار ختم ہوا ۔ دونوں ٹریلر جاری کردیا گیا۔‘‘
یہ فلم سنیما گھروں میں ۱۵؍ اکتوبر ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم کی کہانی اس طرح ہے کہ ایک ڈیسٹی نیشن ویڈنگ میں دیو ( راج ویر ، دلہن کا دوست) کی میگھنا ( پلوما، دلہے کی دوست) کی ملاقات ہوتی ہے جہاں سے دو اجنبی لوگوں کے جذباتی سفر کی شروعات ہوتی ہے جن کی منزل ایک ہی ہے۔
 پیر کو ممبئی میں فلم کا ٹریلر لانچ کیا گیا جس میں سنی دیول ، راج ویر دیول ، سورج بڑجاتیہ اور پلوما ڈھلون نے شرکت کی ۔ یاد رہے کہ کچھ دن پہلے سلمان خان اور بھاگیہ شری نے فلم کے ’’ٹائٹل ٹریک‘‘ کا اجرا کیا تھا جسے لوگ کافی پسند کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK