جب یونس شیخ سے رابطہ قائم کیاگیا تو انہوں نے نمائندہ ٔ انقلاب سے کہاکہ ’’ فیصلہ کی جوکاپی بتائی جارہی ہے، وہ کوئی آرڈر نہیں بلکہ ایک رپورٹ ہے۔ اس بارے میں مَیں ۲؍ دن بعد تفصیلی پریس کانفرنس کروں گے۔ ‘‘
EPAPER
Updated: April 18, 2026, 1:03 PM IST | Mumbra
جب یونس شیخ سے رابطہ قائم کیاگیا تو انہوں نے نمائندہ ٔ انقلاب سے کہاکہ ’’ فیصلہ کی جوکاپی بتائی جارہی ہے، وہ کوئی آرڈر نہیں بلکہ ایک رپورٹ ہے۔ اس بارے میں مَیں ۲؍ دن بعد تفصیلی پریس کانفرنس کروں گے۔ ‘‘
تھانےمیونسپل کارپوریشن الیکشن جیتنے کے بعدجشن کے موقع پر ’’کیسے ہرایا..‘‘ کہہ کر مشہور ہونےوالی اتحاد المسلمین( ایم آئی ایم) کی ممبرا کے پینل نمبر ۳۰؍ کی کارپوریٹر سحر شیخ کا کارپوریٹر کا عہدہ کالعدم قرار پا سکتا ہے ؟ یہ سوال سوشل میڈیا پر گشت کر رہا ہے اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہےکہ تھانے تحصیلدار اومیش پاٹل کی جانب سے ۹؍صفحات پر مشتمل جو آرڈر دیاگیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ او بی سی کی سیٹ پر میونسپل الیکشن لڑنے کیلئے سحر شیخ کے والد یونس شیخ نے جو او بی سی کا سرٹیفکیٹ دیا تھا، وہ فرضی ہے۔ آرڈر میں یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ یونس شیخ کے خلاف فوجداری کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانے ڈویژنل آفس کی جانب سے ضرور ی کارروائی کی جائے۔
یونس شیخ کے او بی سی سرٹیفکیٹ کی جانچ پینل نمبر ۳۰؍ سے الیکشن لڑنے والی فرح صدیقی کی شکایت پرکی گئی تھی۔ اس سلسلے میں جاوید صدیقی نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیاتھا کہ یونس شیخ کے سرٹیفکیٹ کے فرضی پائے جانے پر اسی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر او بی سی سیٹ پر الیکشن لڑنے والی سحر شیخ کا کارپوریٹر کا عہدہ کالعدم قرار دے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: مغربی ایشیا میں کشیدگی سے ٹیکسٹائل صنعت مفلوج
جب یونس شیخ سے رابطہ قائم کیاگیا تو انہوں نے نمائندہ ٔ انقلاب سے کہاکہ ’’ فیصلہ کی جوکاپی بتائی جارہی ہے، وہ کوئی آرڈر نہیں بلکہ ایک رپورٹ ہے۔ اس بارے میں مَیں ۲؍ دن بعد تفصیلی پریس کانفرنس کروں گے۔ ‘‘
اس ضمن میں سماجی انصاف کے محکمہ کے وزیر سنجے شرساٹھ نے بتایا کہ ’’او بی سی جانچ کمیٹی میں اپنی جانچ میں یونس شیخ کا سرٹیفکیٹ فرضی پایا ہے اس لئے ان کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کرنے کی اور اسی طرح سحر شیخ کےکارپوریٹر کے عہدے کو کالعدم قراردینے کی کارروائی کی جائے گی۔ ‘‘