ہنری نکولس (۶۸) اور ڈین فاکسکرافٹ (۵۹) کی نصف سنچریوں کے بعد بلیئر ٹکنر (۴؍ وکٹ) اور ناتھن اسمتھ کی عمدہ گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے یک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو ۲۶؍ رنوں سے شکست دے دی۔
EPAPER
Updated: April 18, 2026, 1:04 PM IST | Meerpur
ہنری نکولس (۶۸) اور ڈین فاکسکرافٹ (۵۹) کی نصف سنچریوں کے بعد بلیئر ٹکنر (۴؍ وکٹ) اور ناتھن اسمتھ کی عمدہ گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے یک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو ۲۶؍ رنوں سے شکست دے دی۔
ہنری نکولس (۶۸) اور ڈین فاکسکرافٹ (۵۹) کی نصف سنچریوں کے بعد بلیئر ٹکنر (۴؍ وکٹ) اور ناتھن اسمتھ کی عمدہ گیندبازی کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلے یک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو ۲۶؍ رنوں سے شکست دے دی۔ اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے ۳؍ میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کر لی۔ ۲۴۸؍رنوں کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی شروعات خراب رہی اور چوتھے اوور میں ناتھن اسمتھ نے تنزید حسن (۲) اور نجم الحسن شانتو (صفر) کو آؤٹ کر کے ٹیم کو بڑا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد لٹن داس اور سیف حسن نے ۹۳؍رنوں کی شراکت قائم کر کے اننگز کو سنبھالا۔ ۲۳؍ویں اوور میں ولیم اورورک نے سیف حسن (۵۷) کو آؤٹ کیا جبکہ ۲۸؍ویں اوور میں ڈین فاکسکرافٹ نے لٹن داس (۴۶) کو پویلین بھیج دیا۔
یہ بھی پڑھئے: حیدرآباد کے جارح تیور اور سیمسن کی استقامت کے درمیان مقابلہ ہوگا
بعد میں عفیف حسین (۲۷) بھی زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور ۴۱؍ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد بلیئر ٹکنر کی شاندار بولنگ کے سامنے بنگلہ دیش کے بلے باز زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور پوری ٹیم۴۸ء۳؍ اوور میں ۲۲۱؍ رنوں پر ڈھیر ہو گئی۔ ناتھن اسمتھ نے توحید ہردوئے (۵۵) کو آؤٹ کر کے اننگز کا خاتمہ کیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے ۱۰؍ اوور میں ۴۰؍ رن دے کر ۴؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسمتھ نے ۳؍ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ولیم اورورک، جیڈن لینوکس اور ڈین فاکسکرافٹ نے ایک، ایک وکٹ لی۔
اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۵۰؍ اوور میں ۸؍ وکٹ پر ۲۴۷؍ رن بنائے۔ ہنری نکولس نے ۸۳؍ گیندوں پر ۶۸؍رن بنائے جبکہ ڈین فاکسکرافٹ نے ۵۹؍ رنوں کی اہم اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، شرف الاسلام اور رشاد حسین نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ۲۔ ۲؍ وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن مرزا اور ناہید رانا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔