Inquilab Logo

آج سے ۶؍ مخصوص اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی فراہمی شروع

Updated: October 09, 2021, 8:52 AM IST | saeed Ahmed | Mumbai

سی ایس ایم ٹی، دادر، ایل ٹی ٹی، پنویل تھانے اور کلیان اسٹیشنوں پر ۵۰؍ روپے کے عوض ٹکٹ دستیاب ہوگا

Platform tickets will cost more than train tickets (file photo)
ٹرین کے ٹکٹ سے زیادہ پلیٹ فارم ٹکٹ کے دام ہوں گے (فائل فوٹو)

گزشتہ سال لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ جاری کرنا بند کردیا گیا تھا ، حالانکہ سال بھر میں متعدد مرتبہ آوازبلندکی گئی کہ مسافروں کو پریشانی ہوتی ہے لیکن ریلوے نے حالات کا حوالہ دیتے ہوئے پابندی برقراررکھی تھی۔ لیکن اب  آج یعنی  ۸؍ اکتوبرسے سینٹر ل ریلوے کے ۶؍اہم ریلوے اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ 
  یہ اسٹیشن ہیں  سی ایس ایم ٹی، ایل ٹی ٹی، کلیان، تھانے دادر اور پنویل۔ فی الحال انہیں اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ  جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن  اہم بات یہ ہے کہ اس ٹکٹ کی قیمت ۵۰؍روپےرکھی گئی ہے ۔پلیٹ فارم ٹکٹ کی ا تنی زیادہ قیمت کا جوازیہ پیش کیا گیا  ہے کہ ٹکٹ مہنگا ہوگا تو زیاد ہ لوگ اسٹیشن پر نہیں آئیں گے اس طرح کورونا کے دوران اسٹیشنوں پر بھیڑ بھاڑ سے بچا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ کچھ عرصہ  بعد دیگر اسٹیشنوں پربھی پلیٹ فارم ٹکٹ دینے کے تعلق سے سینٹرل ریلوے انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی ہے۔
  لیکن ویسٹرن ریلوے میں ابھی تک یہ سلسلہ شروع نہیں کیا گیا ہے بلکہ پہلے کی طرح بندہی ہے۔ ،ویسٹرن ریلوے میںمزید وقت حالات پر نگاہ رکھ کر فیصلہ لینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اس تعلق سے ریلوے کے  چیف پی آر اوسمیت ٹھاکر نے بتایاکہ’’ ابھی ویسٹرن ریلوے میںکوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ،لیکن امید ہے کہ حالات کو دیکھتے ہوئےعنقریب فیصلہ کیا جائے گا۔ ویسے اس سلسلے میں مسافروں کی جانب سے پہلے متعدد مرتبہ مطالبہ کیا جاچکاہےلیکن ریلوے انتظامیہ کے نز دیک مسافروں کی صحت اوروباء سےحفاظت اولین ترجیح  ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پلیٹ فارم ٹکٹ کو اب تک  بند رکھا گیا ہے۔
  واضح رہے کہ پلیٹ فار ٹکٹ سفر کرنے کیلئے نہیں ہوتا بلکہ وہ لوگ جس اپنے عزیزوں کو گاڑی میں بٹھانے یا کسی اور کام سے اسٹیشن پر آتے ہیں انہیں یہ ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔  فی الحال ڈومبیولی سے سی ایس ایم ٹی تک کا ٹرین کا سفر ۱۶؍ روپےہے جبکہ پلیٹ فارم ٹکٹ ۵۰؍ روپے کا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK