Inquilab Logo

رام چرن ،وراٹ کوہلی کی بایوپک میں کام کرنے کے خواہاں

Updated: March 20, 2023, 1:06 PM IST | Mumbai

جنوبی ہند کے سپر اسٹار رام چرن اس وقت اپنی فلم’ آر آر آر‘ کا آسکر جیتنے کا جشن منا رہے ہیں۔

Ram Charan (left) and Virat Kohli.
رام چرن(بائیں) اور وراٹ کوہلی ۔

جنوبی ہند کے سپر اسٹار رام چرن اس وقت اپنی فلم’ آر آر آر‘ کا آسکر جیتنے کا جشن منا رہے ہیں۔ اداکار نے حال ہی میں اپنے آنے والے پروجیکٹس کے بارے میں بات چیت کی اور بتایا کہ وہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے جارح بلے باز وراٹ کوہلی کی بایوپک میں کام کرنا چاہتے ہیں۔ رام چرن  کوہلی کی بایوپک میں کیوں کام کرنا چاہتے ہیں؟ اس کی انہوں نے خاص وجہ بتائی۔ اداکار نے خود بتایا کہ وہ کھیلوں سے متعلق فلم میں کام کرنے کے منتظر ہیں اور اگر وراٹ کوہلی کی بایوپک بنتی ہے اور انہیں اس میں کوہلی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملتا ہے تو یہ بہت ہی شاندار ہوگا۔
  رام چرن نے کہا کہ ’’ `میں کھیلوں پر مبنی فلم میں کام کرنے کا بہت شوقین ہوں۔ میں کافی عرصے سے یہی سوچ رہا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر موقع دیا جائے تو کیا وہ تجربہ کار کرکٹر وراٹ کوہلی کی بایوپک میں کام کریں گے۔اس کا جواب دیتے ہوئے رام چرن نے کہا کہ اگر انہیں ایسی فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گے۔ رام چرن کو لگتا ہے کہ کوہلی ایک متاثر کن شخصیت ہیں اور ان دونوں کی شکلیں بھی کچھ ملتی جلتی ہیں۔ رام چرن نے تو اپنی خواہش کا اظہار کردیا ہے لیکن دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کی خواہش پوری ہوتی ہے یا نہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل وراٹ کوہلی کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا جس میں وہ ناٹو ناٹو گانے پر ناچتے ہوئے دکھائی دئیے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK