Inquilab Logo

رنبیر کپور پہلی  بیوی سےملاقات کیلئے بے چین  

Updated: June 28, 2022, 12:37 PM IST | Agency | Mumbai

رواں سال ۱۴؍ اپریل کو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرنے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے ملنے کیلئے بےچین ہیں۔

 Ranbir Kapoor.Picture:INN
رنبیر کپور۔ تصویر: آئی این این

رواں سال ۱۴؍ اپریل کو اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کرنے والے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ وہ اپنی پہلی بیوی سے ملنے کیلئے بےچین ہیں۔ رنبیر کپور اپنی اگلی دو بلاک بسٹر فلموں ’برہماستر‘ اور ’شمشیرا‘ کی ریلیز کیلئے بالکل تیار اور پرجوش ہیں ۔ دونوں فلموں کے ٹریلرس کی حالیہ ریلیز کی بدولت ۴؍ سال بعد اداکار کو دوبارہ ایکشن میں دیکھ کر شائقین اپنے جوش و خروش پر قابو نہیں رکھ سکے۔جہاں رنبیر کو اپنی فلم کی تشہیر  جلد ہی شروع کرنے کی امید ہے تو وہیں اُنہیں اپنے بارے میں کچھ دلچسپ سوالات کے جوابات دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ رنبیر کپور سے کہا گیا کہ وہ سب سے عجیب و غریب مداح کا تجربہ شیئر کریں، جواب میں، اداکار نے ایک ایسی صورتحال بیان کی جس میں ایک خاتون پرستار نے اُن کے ممبئی مینشن کے گیٹ سے شادی کی۔اداکار نے کہا کہ ایک لڑکی تھی اور میں اس سے کبھی نہیں ملا لیکن میرے چوکیدار نے مجھے بتایا کہ وہ ایک پنڈت کے ساتھ آئی ہے اور اس نے میرے گیٹ سے شادی کر لی ہے۔ گیٹ پر ’ٹیکا‘ لگا تھا اور کچھ پھول بھی، اس کے نام کا سندور بھی بھرا تھا۔   انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی یعنی گیٹ سے شادی کرنے والی خاتون مداح سے نہیں ملا لیکن میں اُس خاتون مداح سے کسی موقع پر ملنے کا منتظر ہوں۔واضح رہے کہ رنبیر کی فلم ’شمشیرا‘ ۲۲؍جولائی کو ریلیز ہوگی جبکہ فلم ’برہماستر‘ ۹؍ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK