Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’دھوم ۴‘‘ کی شوٹنگ اپریل ۲۰۲۶ء سے شروع ہوگی

Updated: June 02, 2025, 9:00 PM IST | Mumbai

دھوم فرنچائز کی اگلی فلم دھوم ۴ کی شوٹنگ ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگی۔

Ranbir Kapoor will play the lead role in the film "Dhoom 4". Photo: INN.
رنبیر کپور، فلم ’’دھوم۴‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ تصویر: آئی این این۔

دھوم۴؍ یش راج کی متوقع فلموں میں سے ایک ہے۔ کافی عرصے سے اس فلم کے تعلق سے چہ میگوئیاں جاری ہیں۔ یاد رہے کہ دھوم فرنچائز کی اس فلم میں رنبیر کپور کلیدی کردار نبھائیں گے۔ پنک ویلا کے قریبی ذرائع کے مطابق فی الحال یش راج فلمز دھوم ۴ ؍کی اسکرپٹ تیار کر رہا ہے۔ آدتیہ چوپڑہ ہدایتکار شری دھار رگھاون کے ساتھ فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ریکھا کی ’’امراؤ جان‘‘ ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو ری ریلیز ہوگی

’’دھوم ۴‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز اپریل ۲۰۲۶ء کو ہوگا اور فلمساز کوشش کررہے کہ شوٹنگ ۲۰۲۶ء تک ختم ہوجائے۔ اس فلم کی ہدایتکاری ایان مکھرجی انجام دیں گے اور اس کے پری پروڈکشن کی شروعات وائے آر ایف کی فلم ’’وار ۲‘‘ کے ریلیز ہونے کے بعد ۲۰۲۶ء میں شروع ہوگی۔ فی الحال رنبیر کپور اپنی فلم’’ لو اینڈ وار‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے بعد وہ ’’رامائن ۲ ‘‘کی شوٹنگ مکمل کریں گے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK