ریکھا کی اداکاری سے سجی فلم ’’امراؤ جان‘‘ سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ۱۹۸۱ء میں پہلی مرتبہ ریلیز ہوئی تھی جس میں ریکھا کے مقابل فاروق شیخ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
EPAPER
Updated: June 02, 2025, 6:58 PM IST | Mumbai
ریکھا کی اداکاری سے سجی فلم ’’امراؤ جان‘‘ سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ یہ فلم ۱۹۸۱ء میں پہلی مرتبہ ریلیز ہوئی تھی جس میں ریکھا کے مقابل فاروق شیخ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ریکھا کی اداکاری سے سجی کلاسیک فلم امراؤ جان، جو ۱۹۸۱ء میں ریلیز ہوئی تھی، ۴؍ کے (جو پرانی فلموں کو جدید ورژن میں ڈھالنے کا ایک طریقہ ہے) ورژن کے ساتھ ری ریلیز ہوگی- فلم کا ۴؍ کے ورژن، جسے ایس کے جین اینڈ سنس اور انٹی گریٹیڈ فلمز نے پروڈیوس کیا ہے، این ایف ڈی سی اور این ایف اے آئی نے تیار کیا ہے- اس فلم کی ہدایتکاری مظفر علی نے کی ہے- ریکھا نے اس فلم میں طوائف کا کردار نبھایا تھا جس کیلئے انہیں بہترین اداکارہ کا قومی ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا-
امراؤ جان کب ری ریلیز ہوگی
امراؤ جان کا ۴ کے ورژن ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء ری ریلیز ہوگا-
یہ بھی پڑھئے: ہاؤس فل۵: ۲؍ کلائمیکس اس لئے دو قسم کے ٹکٹ ’اے‘ اور ’بی‘، ایڈوانس بکنگ شروع
امراؤ جان کی ری ریلیز کے متعلق ٹیم نے کیا کہا
امراؤ جان کے ہدایتکار ظفر علی نے کہا کہ یہ صرف ایک فلم نہیں بلکہ ایک فراموش ثقافت اور فراموش تہذیب کی روح ہے- اس فلم کے اداکاروں نے اپنے کرداروں میں جان ڈال دی ہے، بالخصوص ریکھا، جنہوں نے اس کردار میں اپنے آپ کو خوبصورتی سے ڈھال لیا- میں پرجوش ہوں کہ یہ فلم ری ریلیز ہورہی ہے تاکہ نئی نسل بھی اس وقت کی ثقافت سے لطف اندروز ہوسکے-"