رنبیر کپور کی آنے والی فلم `’انیمل‘ ان کے کریئر کی طویل ترین فلم ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق فلم کا رن ٹائم ۳؍ گھنٹے۲؍ منٹ ہے۔
EPAPER
Updated: November 17, 2023, 10:18 AM IST | Agency | Mumbai
رنبیر کپور کی آنے والی فلم `’انیمل‘ ان کے کریئر کی طویل ترین فلم ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق فلم کا رن ٹائم ۳؍ گھنٹے۲؍ منٹ ہے۔
رنبیر کپور کی آنے والی فلم `’انیمل‘ ان کے کریئر کی طویل ترین فلم ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق فلم کا رن ٹائم ۳؍ گھنٹے۲؍ منٹ ہے۔ اس سے قبل ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہونے والی رنبیر اسٹارر’سنجو‘ ۲؍ گھنٹے۴۱؍ منٹ اور۲۰۱۱ء میں ریلیز ہونے والی ’راک اسٹار‘ ۲؍ گھنٹے ۳۹؍منٹ طویل تھی۔ کچھ رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ فلم کا رن ٹائم ساڑھے ۳؍ گھنٹے ہے لیکن اسے کم کر کے۳؍ گھنٹے کیاگیا۔ تاہم ابھی تک اس بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔’انیمل‘ کی ہدایت کاری سندیپ ریڈی وانگا نے کی ہے۔ اس سے پہلے، سندیپ کے ذریعہ ہدایت کردہ وجے دیوراکونڈا اسٹارر ’ارجن ریڈی‘ کا رن ٹائم بھی ۳؍ گھنٹے ۲؍ منٹ تھا۔ بعد میں سندیپ نے اس کا ہندی ری میک ’کبیر سنگھ ‘ کے نام سے شاہد کپور کے ساتھ بنایا۔ کبیر سنگھ کا رن ٹائم۲؍ گھنٹے۵۲؍منٹ تھا۔