Inquilab Logo

رنبیر کی فلم  اینیمل نے ۵۰۰؍ کروڑ روپے کمائے

Updated: December 18, 2023, 11:37 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے ۵۰۰؍ کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔

Movie Animal Ranbir Kapoor and Tripathi Dumri. Photo: INN
فلم اینیمل رنبیر کپور اور ترپتی ڈمری۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم اینیمل نے ۵۰۰؍ کروڑ کی کمائی کر لی ہے۔ سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننےوالی فلم اینیمل میں رنبیر کپور، انیل کپور، رشمیکا مندانا، بوبی دیول اور ترپتی ڈمری جیسے اسٹار مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم اینیمل یکم دسمبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اینیمل کو شائقین بے حد پسند کر رہےہیں اوراس نے ۷؍ دنوں میں۳۳۸؍ کروڑ روپے کی شاندار کمائی کی تھی۔ فلم اینیمل نے باکس آفس پر دھمال مچا دیا ہے۔ ’اینیمل‘کا باکس آفس پر جلوہ برقرار ہے۔ انڈین باکس آفس پر اینیمل نے ۵۰۰؍کروڑ روپے سے زائدکمالیےہیں۔وہیں اینیمل کی ورلڈ وائڈ کمائی ۸۰۰؍کروڑ روپے ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK