Inquilab Logo

رندھیر کپور رشی کپور کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہو گئے

Updated: October 13, 2020, 11:59 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار و پرڈیوسر اور لیجنڈری اداکار رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ جب ہم ساتھ ہوتے تھے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔

Randhir Kapoor. Picture:INN
رندھیر کپور۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے معروف اداکار، ہدایتکار و پرڈیوسر اور لیجنڈری اداکار رشی کپور کے بھائی رندھیر کپور کا کہنا ہے کہ جب ہم ساتھ ہوتے تھے تو ہمیں کسی کی ضرورت نہیں پڑتی تھی۔رندھیر کپور نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے بھائی رشی کپور کی موت پر کُھل کر بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’میں اور رشی کپور بھائی ہونے کے ساتھ ہی ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست بھی تھے اور جب ہم دونوں ساتھ ہوتے تھے تو ہمیں کسی دوسرے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی تھی۔‘‘رندھیر کپور نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا’’رشی کپور کی موت میرے لئے  نقصان ہے، ہم دونوں کی پسند اور ناپسند بھی ایک ہی تھی۔‘‘ بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ ہم دونوں لذیذ پکوان کھانے کا شوق رکھتے تھے اور ہم اکثر دونوں خود ہی مل کر پارٹی کرتے تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو فون کرتے تھے اور پوچھتے تھے کہ کیا کر رہا ہے؟ اگر تُم میرے پاس نہیں آرہے تو میں آجاتا ہوں۔اُن کا مزید کہنا تھا ’’ہنسی خوشی ہماری زندگی گُزر رہی تھی، اُس میں سے ایک مسافر اُتر گیا، اب دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔‘‘یاد رہے کہ ۶۷؍ سالہ  اداکار رشی کپور کو دو سال قبل کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے علاج کےلئے وہ نیو یارک چلے گئے تھے۔ایک سال گُزرنے کے بعد وہ گزشتہ سال ستمبر میں وہاں سے واپس ممبئی آگئے تھے اور ممبئی آکر وہ رواں سال۳۰؍ اپریل کو ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گئے۔رشی کپور کے اہلِ خانہ میں اُن کی اہلیہ نیتو کپور، بیٹا رنبیر کپور اور بیٹی ردھیما کپور شامل ہیں۔n

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK