Inquilab Logo

مجھے کچھ نہیں ہوا: رندھیر کپور کا  صحت سے متعلق خبروں پر ردعمل

Updated: April 04, 2022, 12:58 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور نے اپنی صحت سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر صحتیاب ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا۔

Randhir Kapoor .Picture:INN
رندھیرکپور ۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکار رندھیر کپور نے اپنی صحت سے متعلق خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں مکمل طور پر صحتیاب ہوں، مجھے کچھ نہیں ہوا۔گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے یہ انکشاف کیا تھا کہ رندھیر کپور بھولنے کی مرض (ڈائیمنشیا)  کے ابتدائی مراحل میں ہیں۔ رنبیر کپور نے انکشاف کیا تھا کہ  رندھیر کپور میرے والد کی موت کے بعد کئی دنوں تک اپنے چھوٹے بھائی رشی کپور کو ڈھونڈتے رہے، بعدازاں انہوں نے مجھ سے کہا کہ کہاں ہیں وہ،  انہیں بلاؤ مجھے بات کرنی ہے۔رنبیر کپور کے اس انکشاف کے بعد یہ خبریں سامنے آنی شروع ہوئیں کہ بالی ووڈ اداکار ایک خطرناک مرض میں مبتلا ہیں، بعد ازاں۷۵؍ سالہ اداکار نے اپنے متعلق ان تمام خبروں کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے میں عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوا تھا اس سے مجھے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن اس کے بعد میں مکمل صحتیاب ہوں۔جب اداکار سے رنبیر کپور کے بیان کے بارے میں پوچھا گیا تو رندھیر کپور نے کہا کہ رنبیر کی مرضی وہ جو چاہیں کہنے کے حقدار ہیں، میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔ میں ٹھیک ہوں، درحقیقت، میں ابھی گوا سے واپس آیا ہوں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK