رانی مکھرجی نے سلمان خان کے’’سنہری دل‘‘ کی تعریف کی اور بتایا کہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان نے کس طرح ان کے کریئر کو سنوارا، جیسا کہ وہ فلم ’’مردانی ۳‘‘ کی تیاری کر رہی ہیں۔
EPAPER
Updated: January 30, 2026, 7:07 PM IST | Mumbai
رانی مکھرجی نے سلمان خان کے’’سنہری دل‘‘ کی تعریف کی اور بتایا کہ شاہ رخ، سلمان اور عامر خان نے کس طرح ان کے کریئر کو سنوارا، جیسا کہ وہ فلم ’’مردانی ۳‘‘ کی تیاری کر رہی ہیں۔
رانی مکھرجی اپنی طویل انتظار کی جانے والی فلم ’’مردانی ۳‘‘ کی ریلیز کے لیے پروموشن میں مکمل مصروف ہیں۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے حال ہی میں پنک ویلا سے بات چیت کی، جہاں انہوں نے نہ صرف اپنے آنے والے پروجیکٹ کے بارے میں بات چیت کی بلکہ بالی ووڈ کے چند سب سے بڑے سپر اسٹارز—شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کے ساتھ اپنے طویل تعلقات کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔
بات چیت کے دوران، رانی نے اپنے ابتدائی برسوں کے بارے میں دیانتداری سے بتایا اور یہ انکشاف کیا کہ وہ کبھی عامر خان کی سخت مداح تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ اسکول کے دنوں میں، وہ صرف عامر کا آٹوگراف لینے کے لیے ایک فلم سیٹ پر بھی گئی تھی اس سے بہت پہلے کہ وہ بڑی اسکرین پر ان کے ساتھ کام کریں۔
سلمان خان کا دل سونا ہے
سلمان خان کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، رانی نے صرف محبت اور تعریف کا اظہار کیا۔ انہوں نے سادہ مگر پرجوش انداز میں کہا کہ ’’ان کے دل میں سونا ہے۔‘‘انہوں نے مزید وضاحت کی کہ ہندی سنیما کے تین خاںشاہ رخ، سلمان اور عامرنے ان کے پروفیشنل سفر اور بالی ووڈ میں ان کے کریئر کی تشکیل میں کس طرح اہم کردار ادا کیا۔ اپنے ابتدائی برسوں پر غور کرتے ہوئے، رانی نے کہاکہ ’’یہ جو جن کا نام میں نے لیا، میں نے اپنا کریئر ان کے ساتھ شروع کیا۔ انہوں نے مجھے بہت اچھی طرح کام کرنا سکھایا، میرے ساتھی اداکاربھی اچھے رہے۔ ان کو دیکھ کر مجھے بہت جلد زندگی میں یہ سبق ملا کہ سپر اسٹار ہونا یہ نہیں کہ آپ ایک فلم کرو اور سپر اسٹار بن جاؤ۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اگر کوئی سبالینکا کو ہرا سکتا ہے تو وہ الینا رائباکینا ہیں
انہوں نے مزید کہاکہ جو اسٹار کا تمغہ ہے، وہ برقرار رکھنا۔ ایک کے بعد ایک فلم کرنا، محنت کرنا اور اچھا کام کرنا، یہ سب میں نے انہی سے سیکھا ہے۔ ہر شاٹ کے پیچھے ایسا لگ جانا جیسے یہ آخری شاٹ ہو جو آپ کر رہے ہیں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے:اڈانی پورٹس، اڈانی گرین اور اڈانی انرجی سالیوشنز کو مضبوط ریٹنگ ملی
رانی مکھرجی کا تین خان کے ساتھ سینماکا سفر
رانی مکھرجی نے اپنا کریئر عامر خان کے ساتھ فلم ’’غلام‘‘ سے شروع کیا، جو ان کے لیے ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔ بعد میں وہ شاہ رخ خان کی سب سے یادگار لیڈنگ خواتین میں سے ایک بن گئیں اور فلموں جیسے’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘، ’’کبھی خوشی کبھی غم‘‘، ’’کبھی الوداع نہ کہنا‘‘ اور’’ چلتے چلتے‘‘ میں یادگار پرفارمنس دی۔ان کے سلمان خان کے ساتھ تعاون بھی قابل ذکر تھا، جس میں فلمیں شامل ہیں: ’’ہیلو برادر‘‘، ’’ہر دل جو پیار کرے گا‘‘، ’’کہیں پیار نہ ہو جائے‘‘، ’’چوری چوری چپکے چپکے‘‘ اور’’ با بُل‘‘۔ یہ تمام فلمیں ان کی حیثیت کو بالی ووڈ کی سب سے ورسٹائل اور دیرپا اسٹارز میں مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوئیں۔