رانی مکھرجی بالی ووڈکی ایک معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، جو اپنی مضبوط اداکاری اور منفرد آوازکی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ رانی مکھرجی کی پیدائش ۲۱؍مارچ ۱۹۷۸ء کو ممبئی میں ہوئی۔
EPAPER
Updated: March 21, 2026, 11:02 AM IST | Mumbai
رانی مکھرجی بالی ووڈکی ایک معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، جو اپنی مضبوط اداکاری اور منفرد آوازکی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ رانی مکھرجی کی پیدائش ۲۱؍مارچ ۱۹۷۸ء کو ممبئی میں ہوئی۔
رانی مکھرجی بالی ووڈکی ایک معروف اور باصلاحیت اداکارہ ہیں، جو اپنی مضبوط اداکاری اور منفرد آوازکی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں۔ رانی مکھرجی کی پیدائش ۲۱؍مارچ ۱۹۷۸ء کو ممبئی میں ہوئی۔ انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کریئرکا آغاز ۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی فلم راجہ کی آئے گی بارات سے کیا۔ اگرچہ یہ فلم ٹکٹ کھڑکی پر ناکام ثابت ہوئی، لیکن رانی اپنے سنجیدہ کردار سے ناظرین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئیں۔ ۱۹۹۸ء رانی کے کریئر کے لیے ایک اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال انہیں عامر خان کے ساتھ غلام اور شاہ رخ خان کےساتھ کچھ کچھ ہوتا ہےمیں کام کرنے کا موقع ملا۔ دونوں فلمیں ٹکٹ کھڑکی پر سپر ہٹ ثابت ہوئیں۔ رانی مکھرجی کوکچھ کچھ ہوتا ہے کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ نوازا گیا۔
۱۹۹۹ءسے ۲۰۰۲ءتک کے برس رانی مکھرجی کےکرئیرکیلئے اچھےنہیں رہے۔ اس دوران رانی مکھرجی کی ہیلو برادر، بادل، ہر دل جو پیار کرے گا، حدکر دی آپ نے، بچھو، کہیں پیار نہ ہو جائے، چوری چوری چپکے چپکے، بس اتنا ساخواب ہے، پیار دیوانہ ہوتا اور مجھ سے دوستی کروگےفلمیں ریلیز ہوئیں لیکن ٹکٹ کھڑکی پر یہ فلمیں متوقع کامیابی حاصل نہ کر سکیں۔ ۲۰۰۲ءمیں یش راج بینرتلےریلیز ہونے والی فلم ساتھیا رانی مکھرجی کے کرئیر کی ایک اور ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ اس فلم میں وویک اوبرائے کے ساتھ رانی کی جوڑی کو کافی پسندکیاگیاتھا۔ رانی کو ایک بار پھر کنگ خان شاہ رخ خان کےساتھ ۲۰۰۳ءمیں ریلیز ہونے والی فلم چلتے چلتےمیں کام کرنے کا موقع ملا۔ یہ فلم بھی سپرہٹ ثابت ہوئی۔ ۲۰۰۴ءرانی کے کرئیر کے لیے ایک اہم سال ثابت ہوا۔ اس سال ان کی یووا، ہم تم اور ویر زارا جیسی فلمیں ریلیز ہوئیں۔ ان تمام فلموں میں، رانی نے اپنی کثیرجہتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اپنے ادا کردہ کرداروں کے ذریعے ناظرین کو مسحور کر دیا۔ ۲۰۰۵ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک‘کاشمار رانی مکھرجی کے کریئر کی اہم ترین فلموں میں ہوتا ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رانی مکھرجی کو صدی کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔ رانی نے اپنی ٹھوس اداکاری سے نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کے بھی دل جیت لئے۔ ۲۰۰۵ءمیں ریلیز ہونے والی فلم بنٹی اور ببلی رانی مکھرجی کے کریئرکی ایک اور سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی۔ یش راج بینر تلے بننے والی اس فلم کے ذریعے رانی مکھرجی اورابھیشیک بچن کی جوڑی نے اپنے کارناموں سے ناظرین کو خوب ہنسایا۔
رانی نے۲۰۱۱ءکی سپرہٹ فلم ’نو ون کلڈ جیسیکا‘ کے ذریعے ایک بار پھر شائقین کے دل جیت لیے۔ ۲۰۱۲ءمیں انہیں ایک بار پھر عامر خان کے ساتھ فلم تلاش میں کام کرنے کا موقع ملا۔ رانی نےمشہور فلمساز آدتیہ چوپڑاسے۲۰۱۴ءمیں شادی کی۔ اسی سال رانی کی فلم مردانی ریلیزہوئی جس میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری سے سامعین کو مسحور کیا۔ اس کے بعد رانی نےہچکی اور مردانی۲؍ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ ۲۰۲۳ءمیں رانی مکھرجی کی ’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں رانی مکھرجی کی اداکاری نے شائقین کی کافی ستائش حاصل کی۔ اسی سال یعنی ۲۰۲۶ء ہی میں ان کی مردانی ۳؍ ریلیز ہوئی جسے کافی پسند کیا گیا۔