بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم مسز چٹرجی ورسیز ناروے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ایمے اینٹرٹنمنٹ اور زی اسٹوڈیوز نے اپنی آئندہ فلم مسز چٹرجی ورسیز ناروے کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 23, 2021, 1:18 PM IST | Agency | Mumbai
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم مسز چٹرجی ورسیز ناروے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ایمے اینٹرٹنمنٹ اور زی اسٹوڈیوز نے اپنی آئندہ فلم مسز چٹرجی ورسیز ناروے کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے اپنی آنے والی فلم مسز چٹرجی ورسیز ناروے کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔ایمے اینٹرٹنمنٹ اور زی اسٹوڈیوز نے اپنی آئندہ فلم مسز چٹرجی ورسیز ناروے کی شوٹنگ مکمل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ رانی مکھرجی کی اداکاری سے سجی یہ فلم ایک سچے واقعہ پرمبنی ہے۔ رانی مکھرجی نے کہا کہ یہ حقیقت میں ایک اچھا اتفاق ہے کہ میں نے مسز چٹرجی ورسز ناروے کی شوٹنگ اسی دن مکمل کی جس دن میری پہلی ہندی فلم ’راجہ کی آئے گی بارات‘ ریلیز ہوئی تھی۔مسز چٹرجی ورسیز ناروے ایک ماں کی ترغیب دینے والی کہانی ہے،جو اپنے بچے کے لئے ایک ملک سے لڑتی ہے۔ میں اسے شوٹ کرتے ہوئے جذبات کے ایک رولر کوسٹر سے گزری ہوں۔ میں نے اپنی پروڈیوسر مونیشیا اڈوانی، مدھو بھوجوانی، نکھل اڈوانی،زی اسٹوڈیوز اور ڈائریکٹر آشیما چھبرکے ساتھ شوٹنگ کرتے ہوئے بہت اچھا وقت گزارا اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم ان تمام کو پرجوش کرے گی جو ایک شاندار کانسیپٹ کے ساتھ ایک انٹرٹینر دیکھنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ آشیما چھبر کی ہدایت کاری والی ’مسز چٹرجی ورسیز ناروے‘ مونیشیا اڈوانی، مدھو بھوجوانی اور نکھل اڈوانی کی ایمے انٹرٹینمنٹ اور زی اسٹوڈیوز نے بنائی ہے۔