Inquilab Logo

رنویر سنگھ اور دِپیکا پڈوکون’لاک ڈاؤن‘ کے دوران مِکی اور مِنی ماؤس بنے

Updated: April 13, 2020, 5:02 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار رنویر سنگھ اور دِپیکا پڈوکون دونوں ۲۱؍روزہ کے ’لاک ڈاؤن‘ کی وجہ سے گھر پر ایک ساتھ معیاری وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ۲۱؍ روزہ ’لاک ڈاؤن‘ لگا دیا گیا ہے۔

Deepika Padukone and Ranveer Singh - Pic : INN
دیپکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

 اداکار رنویر سنگھ اور دِپیکا پڈوکون دونوں ۲۱؍روزہ کے ’لاک ڈاؤن‘ کی وجہ سے گھر پر ایک ساتھ معیاری وقت گزار رہے ہیں کیونکہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ۲۱؍ روزہ ’لاک ڈاؤن‘ لگا دیا گیا ہے۔
 اب یہ جوڑا ’سوشل ڈسٹنسنگ‘ دوران اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے اپنے مداحوں کو تفریح ​​فراہم کر رہا ہے۔ دِپیکا کو کھانا پکاتے، کیک بناتے اور اپنی الماری ٹھیک کرتے تو سبہی نے دیکھا ہو گا۔ اور اب رنویر اور دِپیکا نے خود کو ڈزنی کے  مِکی اور منی ماؤس کے کرداروں میں تبدیل کرلیا ہے۔
 تصویر میں ’گلی بوائے‘ کو ایک چمچہ تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ڈمپل گرل کے ہاتھ میں نمک دان ہے۔ رنویر نے اپنی انیمیٹڈ تصویر اپنے انسٹاگرام پر جاری کی ہے۔ پوسٹ کی کیپشن میں کہا گیا ہے کہ ’’دل کا راستہ پیٹ سے ہو کر جاتا ہے۔‘‘دِپیکاپڈوکون۔ فلموں کی بات کی جائے تو جان لیں کہ یہ دونوں کبیر خان کی اگلی فلم ’ `83`‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ 
 دِپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے اور سدھانت چترودی کے ساتھ شکُن بترا کی اگلی فلم میں جلوہ گر ہوں گی ، جبکہ رنویر سنگھ، کرن جوہر کی فلم ’تخت‘ میں نظر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK