Inquilab Logo Happiest Places to Work

امتیاز علی نے دپیکا پڈوکون سے معافی کیوں مانگی ؟

Updated: May 26, 2026, 7:06 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ فلمساز امتیاز علی ان دنوں اپنی فلم ’’میں واپس آؤں گا‘‘ کے تعلق سے خبروں میں ہیں۔ اسی دوران ان کا ایک متنازع بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے اداکارہ دپیکا پڈوکون کے بارے میں کچھ کہا، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

Deepika Padukone and Imtiaz Ali. Photo: INN
دپیکا پڈوکون اور امتیاز علی۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون انڈسٹری کی سب سے مشہور اور باصلاحیت اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ آج وہ ایک سپر اسٹار ہیں اور ان کے مداح جانتے ہیں کہ اس مقام تک پہنچنے کے لیے انہوں نے کتنی جدوجہد کی ہے۔ دپیکا نے اپنے کریئر میں ایک سے بڑھ کر ایک کردار ادا کیے ہیں اور آنے والے وقت میں بھی وہ کئی شاندار فلموں میں نظر آنے والی ہیں۔ دپیکا نے معروف فلم ساز امتیاز علی کے ساتھ دو فلموں میں کام کیا ہے۔ حال ہی میں امتیاز نے دپیکا کے حوالے سے ایک بیان دیا، جو کافی وائرل ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے : اکشرا سنگھ ، اکشے کمار کے ساتھ اسکرین شیئر کرکے بے حد خوش

امتیاز نے بتایا تھا کہ انہیں کیوں لگا کہ فلم   ’’کاک ٹیل ‘‘ میں ویرونیکا کا کردار ادا کرنے کے لیے دپیکا پڈوکون سب سے زیادہ موزوں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ دپیکا کو ایک ’’اچھی لڑکی‘‘ کی شبیہہ کے طور پر جانتے تھے۔ حال ہی میں اپنے اسی بیان پر اٹھنے والے تنازع کے بعد امتیاز علی نے دپیکا پڈوکون کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔
امتیاز نے مانگی معافی
امتیاز نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لکھی۔ انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر وہ ویڈیو دوبارہ شیئر کی اور بتایا کہ ان کا بیان مذاقیہ اور ہلکے پھلکے انداز میں دیا گیا تھا، جس کا مقصد دپیکا کو ہرگز ٹھیس پہنچانا نہیں تھا۔ انہوں نے لکھاکہ ’’میری پیاری دپیکا، تم میری بہت اچھی دوست ہو۔ مجھے لگتا ہے کہ تم کبھی بھی مجھے کسی بات پر غلط نہیں سمجھو گی کیونکہ تم مجھے دوسروں سے کہیں بہتر جانتی ہو۔ لیکن مجھے محسوس ہوا کہ شاید تمہیں کوئی غلط فہمی ہوئی ہو۔ میرا مقصد تمہیں تکلیف پہنچانا بالکل بھی نہیں تھا۔ اس جنم میں تو یہ ممکن ہی نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے : کرن جوہرنے رومانس کو مختلف انداز میں پیش کیا ہے

کیا تھا پورا معاملہ؟
نیٹ ورک  ۱۸؍ کے ساتھ گفتگو میں امتیاز نے بتایا تھا کہ انہیں کیوں لگا کہ’’کاک ٹیل “ کی ویرونیکا کے کردار کے لیے دپیکا ہی بہترین رہیں گی۔ اس سوال کے جواب میں فلم ساز نے کہا تھا کہ ابتدا میں انہوں نے دپیکا کو میرا کے کردار کے لیے آڈیشن دینے کو کہا تھا۔ بعد میں یہ کردار اداکارہ ڈیانا پینٹی نے نبھایا۔
امتیاز نے کہا کہ انہوں نے دپیکا کو کئی پارٹیوں میں دیکھا تھا، جہاں ان کا بے باک اور آزاد مزاج انداز نظر آیا۔ اس کے بعد انہیں محسوس ہوا کہ دپیکا کی ’’گڈ گرل‘‘ والی شبیہہ کو توڑنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK