Inquilab Logo

رنویر سنگھ-دپیکا علی باغ کے نئےعالیشان بنگلے میں منتقل

Updated: August 25, 2022, 11:40 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ سال ممبئی کے علی باغ میں جو بنگلہ خریدا تھا، اس میں وہ گزشتہ روز داخل ہوئے۔

Deepika Padukone and Ranveer Singh.Picture:INN
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ ۔ تصویر:آئی این این

 اداکار رنویر سنگھ نے گزشتہ سال ممبئی کے علی باغ میں جو بنگلہ خریدا تھا، اس میں وہ گزشتہ روز داخل ہوئے۔ انہوں نے ۱۹؍ اگست کو اپنے عالیشان گھر میں پوجا کی کچھ تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کی تھیں۔ اداکار کا یہ شاندار بنگلہ سمندر کے کافی قریب بنا ہوا ہے۔
 رنویر سنگھ اور دپیکاپڈوکون  جب گزشتہ روز اپنے علی باغ میں واقع گھر میں داخل ہوئے تھے تو انہوں نے ایک شاندار پوجا رکھی تھی جس کی جھلکیاں رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔جوڑا جنم اشٹمی کے مبارک موقع پر اپنے نئے گھر میں داخل ہوا۔رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال ستمبر میں یہ گھر خریدا تھا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ عالیشان گھر۱۸۰۰۰؍مربع فٹ کا ہے اور۲ء۲۵؍ ایکڑ زمین پر پھیلا ہوا ہے۔ان کا یہ۵؍ بیڈ روم والا بنگلہ سمندر سے صرف ۱۰؍ منٹ کی دوری پرواقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق  رنویر سنگھ نے گزشتہ سال یہ املاک ۲۲؍ کروڑ روپے میںخریدی تھی۔  واضح رہے کہ رنویر سنگھ  کے پاس فلم ’سرکس‘ ہے۔ وہ `’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں بھی نظر آئیں گے جبکہ دپیکا پڈوکون فلم ‘پٹھان‘ میں دکھائی دیں گی۔ اس کے بعد وہ ’پروجیکٹ کے‘ اور ’جوان‘ میں نظرآئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK